آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکا چین سے مدد مانگنے پر مجبور ہو گیا: عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے دیگر ممالک حتیٰ کہ چین سے مدد مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق خطے میں امریکا کی سکیورٹی چھتری کمزور ہو چکی ہے اور اس کی پالیسیاں مزید مسائل پیدا کر رہی ہیں۔
ایران جنگی تیاریوں میں مصروف، علی خامنہ ای کا جانشینی منصوبہ تیار، اختیارات علی لاریجانی کو منتقل

ایران ممکنہ جنگی صورتحال کے پیش نظر اہم اقدامات کر رہا ہے، سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اختیارات علی لاریجانی کو منتقل کر دیے ہیں جبکہ خلیج فارس میں عسکری تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔
ایران امریکا کشیدگی، آیت اللہ خامنہ ای کا جنگ پھیلنے کا انتباہ

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کے اثرات پورے مشرقِ وسطیٰ میں پھیلیں گے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم دباؤ یا دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوتی۔
پاکستان ایران کے خلاف اپنی سرزمین اور فضائی حدود استعمال نہ ہونے دینے کے مؤقف پر قائم ہے، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ایران کے خلاف اپنی سرزمین اور فضائی حدود استعمال نہ ہونے دینے کے مؤقف پر قائم ہے۔
احتجاج جاری رکھو، مدد راستے میں ہے، صدر ٹرمپ کا ایرانی عوام کو براہِ راست پیغام

صدر ٹرمپ نے ایران میں احتجاج کے دوران ایرانی عوام کو براہِ راست پیغام دیتے ہوئے مذاکرات منسوخ اور مدد کا اعلان کر دیا۔
خامنہ ای کا ٹرمپ کو انتباہ، فرعون اور نمرود جیسا انجام یاد دلادیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غرور کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے، اقتدار کے نشے میں ڈوبے حکمرانوں کا انجام عبرتناک ہوتا ہے۔
امریکا کے حملے کی صورت میں اسرائیل اور امریکی اڈے نشانہ بنیں گے، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ

ایران نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس پر کسی بھی قسم کا فوجی حملہ کیا گیا تو اسرائیل سمیت خطے میں موجود امریکا کے تمام فوجی اڈے اور بحری جہاز اس کے جائز اہداف ہوں گے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے مطابق ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیل ممکنہ امریکی مداخلت کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 116 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ بند ہونے سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔