وزیراعظم کی دعوت پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

شیخ محمد بن زاید ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد میں عام تعطیل اور سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایران: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا نجف اور کوفہ میں مقاماتِ مقدسہ کا دورہ

آصف علی زرداری کا نجف اور کوفہ میں مقاماتِ مقدسہ کا دورہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عراق میں نجف اور کوفہ کے مقدس مقامات کا دورہ کیا، حضرت علیؓ کے روضۂ مبارک پر حاضری دی، مسجد کوفہ میں نوافل ادا کیے اور امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

صدر آصف زرداری عراق کے چار روزہ دورہ پر بغداد پہنچ گئے

صدر آصف زرداری عراق کے چار روزہ دورہ پر بغداد پہنچ گئے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری عراق کے چار روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے جہاں عراقی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ یہ دورہ پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، صدر مملکت کی وزیراعظم کی سمری منظور

فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، صدر مملکت کی وزیراعظم کی سمری منظور

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) تعینات کر دیا ہے۔ وہ موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف بھی ہیں اور اب پانچ سال کی مدت کے لیے دونوں اہم ذمہ داریاں ایک ساتھ سنبھالیں گے۔

صدر مملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور

صدر مملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے ،جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل تفصیلی استعفیٰ ارسال کیا اسلام آباد (رئیس الاخبار) — صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے […]

صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، ملکی و علاقائی امور پر تفصیلی مشاورت

صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات

اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاست، سیکیورٹی، معاشی استحکام اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں کی رپورٹ پیش کی جبکہ صدر زرداری نے قومی استحکام، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی فلاح پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان میں جمہوری تسلسل اور معاشی ترقی ہی قومی کامیابی کی ضمانت ہے۔

صدر آصف علی زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک چین’آہنی دوستی‘ کے عزم کا اعادہ

آصف علی زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات — پاکستان اور چین کی آہنی دوستی پر اعتماد

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اور یہ تعلق وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترا ہے۔ انہوں نے سی پیک، دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چین کی مستقل حمایت پر تشکر بھی کیا۔

‫Frontier Constabulary اب وفاقی فورس، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کر دیے‬

"صدر آصف علی زرداری ایف سی آرڈیننس 2025 پر دستخط کرتے ہوئے"

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ری آرگنائزیشن آرڈیننس 2025 جاری کر دیا ہے، جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر وفاقی فورس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے آرڈیننس جاری ہونے کے بعد اب یہ فورس فیڈرل کانسٹیبلری کہلائے گی، جس کا دائرہ کار چاروں صوبوں، […]

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]