امریکا پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک بنیادوں پر وسعت دینا چاہتا ہے اور اس کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات باہمی مفادات اور علاقائی سلامتی کے تناظر میں فروغ پا رہے ہیں۔ مارکو روبیو کے مطابق، یہ تعلق کسی ایک واقعے یا شخصیت کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک تدریجی اور مستقل عمل ہے۔
بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز ختم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں گے: فیلڈ مارشل

راولپنڈی — پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب میں واضح کیا کہ ’’فتنہ انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی‘‘۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام باصلاحیت اور محبِ وطن ہیں۔ انہوں نے بھارتی اسپانسرڈ پروپیگنڈا نیٹ ورکس اور ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ جیسے عناصر کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ پاک فوج عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ عاصم منیر نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں، نوجوانوں کی شمولیت، اور سول و عسکری ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن، خوشحالی اور خودمختاری کے لیے عوامی اعتماد بنیادی ستون ہے۔
دوحہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر متفق

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک ہفتے تک جاری رہنے والی خونریز جھڑپوں کے بعد قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں فوری جنگ بندی طے پا گئی۔ یہ پیش رفت خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک نئی امید بن کر سامنے آئی ہے، تاہم اصل چیلنج اعتماد کی بحالی اور دہشت گرد گروہوں پر قابو پانے کا ہے۔
ٹرمپ کا غزہ امن سربراہی اجلاس سے خطاب، معاہدے پر شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا شکریہ،شہبازشریف کو خطاب کی دعوت

شرم الشیخ میں منعقدہ تاریخی غزہ امن معاہدے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، السیسی، اردوان، امیر قطر اور وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔
اس معاہدے سے برسوں کی جنگ کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امن، ترقی اور استحکام کے نئے دور کا آغاز ہوا۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ “ہم نے جنگ نہیں، امن جیتا ہے۔”
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ “صدر ٹرمپ نوبیل امن انعام کے حقیقی مستحق ہیں۔”
عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس: بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت برہمی کا اظہار

راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس میں بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ اوراکزئی میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران 19 دہشت گرد ہلاک اور 11 پاکستانی اہلکار شہید ہوئے۔ پاک فوج نے کہا کہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
بیجنگ شہباز شریف اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی بیجنگ میں ملاقات نے پاک-روس تعلقات کو نئی جہت دی۔ ملاقات میں توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ وزیراعظم نے ماسکو سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی اہم ملاقات میں سی پیک کے دوسرے مرحلے، دوطرفہ تعاون اور خطے میں امن پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کی "آہنی دوستی” اور ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
سماجی و سیاسی شخصیت محمد نواز خان کی رہائش گاہ لنگ شریف میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب

مانسہرہ کے گاؤں لنگ شریف میں 78واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ خصوصی تقریب میں کیک کاٹا گیا، وطن کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی، اور آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ کی ملاقات

جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دفاعی تعاون، سکیورٹی چیلنجز اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر گفتگو ہوئی۔
بھارتی اسپانسرڈ آلہ کاروں کیخلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر : کور کمانڈرز کانفرنس

کور کمانڈرز کانفرنس نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کیخلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر قرار دے دیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 271 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد پراکسیز کے خلاف ہر سطح […]