• Contact Us
  • About Us
منگل, 18 نومبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

امریکا پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، امریکی وزیر خارجہ

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 26, 2025
in تازه ترین, انٹر نیشنل
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکا پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات پر گفتگو

مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہے اور اس کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں۔

589
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

امریکا پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات بڑھانے کا خواہاں، بھارت سے کوئی تعلق نہیں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

واشنگٹن (رئیس الاخبار) :— امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کا ایک موقع دیکھ رہا ہے، جب کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مضبوط ہوتے روابط کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال پر کہ آیا بھارت نے امریکا اور پاکستان کے بڑھتے تعلقات پر کوئی تشویش ظاہر کی ہے؟ روبیو نے واضح کیا کہ “نہیں، ایسا نہیں ہے۔ البتہ ہمیں اندازہ ہے کہ تاریخی طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی رہی ہے، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمیں مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات استوار رکھنے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم شہباز شریف: ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن معیشت کیلئے اہم، کراچی سرکلر ریلوے جدید خطوط پر بحال ہوگی

انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت ، ڈھاکا کی خصوصی عدالت کا تاریخی فیصلہ

اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع دیکھ رہا ہے۔
“یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ایسے ممالک کے ساتھ کام کریں جہاں ہمارے اہداف اور مفادات ایک جیسے ہوں،” امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت اپنی سفارت کاری میں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتا ہے، اور یہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ کچھ ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات ہیں جن کے ساتھ امریکا کے نہیں۔
“میرا نہیں خیال کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بھارت کے ساتھ ہماری دوستی کی قیمت پر ہوں،” انہوں نے وضاحت کی۔

ایک اور سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان حالیہ بہتری کسی ایک شخصیت یا ماضی کے کسی واقعے سے منسلک نہیں۔
“یہ تعلقات ایک تدریجی عمل کے ذریعے بہتر ہوئے ہیں۔ ہم نے پاکستان کے ساتھ اتحاد اور اسٹریٹجک شراکت داری کو ازسرِنو مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے،” انہوں نے کہا۔

ڈونلڈ ٹرمپ آسیان سمٹ میں پاک افغان مسئلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاک افغان مسئلہ کے حل کے حوالے سے اہم بیان

روبیو کے مطابق، امریکا اور پاکستان کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں طویل شراکت داری رہی ہے اور واشنگٹن چاہتا ہے کہ یہ تعلق مزید وسیع ہو۔
“اگرچہ ہمیں اس میں چیلنجز کا سامنا ہے، مگر تعلقات میں حالیہ بہتری ایک مثبت پیش رفت ہے، اور یہ کسی دوسرے ملک کے نقصان پر نہیں ہوئی،” امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا۔

حالیہ امریکا پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں (pak us relations)پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔ دونوں ممالک نایاب معدنیات کی برآمد کے حوالے سے ایک معاہدے پر پیش رفت کے قریب ہیں۔

اس سے قبل آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے واشنگٹن کے تاریخی دورے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد تعلقات میں نیا باب کھلا تھا۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل منیر نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

صدر ٹرمپ نے حال ہی میں فیلڈ مارشل منیر اور شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ “یہ عظیم لوگ ہیں، جو خطے میں امن اور استحکام کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔”

#BREAKING Washington wants to expand its strategic ties with Pakistan - and it won’t come at India’s expense.

-- US Secretary of State Marco Rubio pic.twitter.com/2YO4GC6At4

— Mansoor Ahmed Qureshi (@MansurQr) October 26, 2025

Tags: asim munirForeign PolicyIndiaMarco RubioShehbaz SharifStrategic PartnershipTrumpUS Pakistan RelationsWashingtonاسٹریٹجک تعلقاتامریکاامریکی پالیسیبھارتپاکستانٹرمپشہباز شریفعاصم منیرمارکو روبیوواشنگٹن
Previous Post

فتنۃ الخوارج کی پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 25 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف کرکٹ ایشیا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں تقریب

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن کے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور نئی شالیمار ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
تازه ترین

وزیراعظم شہباز شریف: ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن معیشت کیلئے اہم، کراچی سرکلر ریلوے جدید خطوط پر بحال ہوگی

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 17, 2025
شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی گئی
انٹر نیشنل

انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت ، ڈھاکا کی خصوصی عدالت کا تاریخی فیصلہ

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 17, 2025
اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو میں
تازه ترین

اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 17, 2025
تین ملکی ٹی20 سیریز ٹرافی کی رونمائی
تازه ترین

تین ملکی ٹی20 سیریز ٹرافی کی رونمائی، پاک بمقابلہ زمبابوے پہلا میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 17, 2025
ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن, 4 دہشتگرد زخمی حالت میں فرار
تازه ترین

ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن:کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشتگرد ہلاک

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 17, 2025
مدینہ سے مکہ جانے والی بس ٹینکر سے ٹکرا کر تباہ، 42 عمرہ زائرین جاں بحق
انٹر نیشنل

مدینہ سے مکہ بس حادثہ میں 42 بھارتی زائرین جاں بحق

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 17, 2025
پاکستان شاہینز کی بھارت اے پر شاندار فتح
تازه ترین

پاکستان شاہینز کی بھارت اے پر شاندار فتح ، سیمی فائنل میں دھواں دار انٹری

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 16, 2025
Next Post
وزیراعظم شہباز شریف کرکٹ ایشیا میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے کھلاڑی

وزیراعظم شہباز شریف کرکٹ ایشیا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں تقریب

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • 2026 ہونڈا سی ڈی 70 کا نیا ماڈل جدید گرافکس اور بہتر سیٹ کے ساتھ

    ‫نیا ہونڈا CD 70 ماڈل پاکستان میں متعارف، قیمت Rs 157,900 طے‬

    747 shares
    Share 299 Tweet 187
  • کراچی میں سردی بڑھنے لگی محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن:کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشتگرد ہلاک

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • ڈرائیونگ لائسنس فیس 2025: نیا شیڈول اور طریقہ کار

    825 shares
    Share 330 Tweet 206
  • انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت ، ڈھاکا کی خصوصی عدالت کا تاریخی فیصلہ

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar