آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کی ملاقات

راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی سیکیورٹی، دوطرفہ تعاون، مشترکہ چیلنجز اور طویل المدتی استحکام پر بات چیت کی گئی۔ علی لاریجانی نے آیت اللہ خامنہ ای کا سلام بھی پہنچایا، جبکہ دونوں ممالک نے سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب قومی وحدت ہماری سب سے بڑی طاقت

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق میں افواج پاکستان کے عزم نے ملک کا عالمی وقار بلند کیا، جب کہ قومی وحدت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اس وقت سرحد پار دہشت گردی، ہائبرڈ جنگ اور بیرونی حمایت یافتہ شدت پسندی جیسے پیچیدہ چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، مگر مسلح افواج، انٹیلی جنس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ قومی سلامتی کو یقینی بنا رہے ہیں

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی شدید مذمت

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی شدید مذمت

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی نے بڑے سانحے سے بچا لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ واقعے کے ذمہ دار عناصر کی جلد از جلد نشاندہی کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے حملے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہیں۔

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، بھارت نواز فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک

kpk سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارت کی سرپرستی یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ باجوڑ میں کارروائی کے دوران گروہ کے اہم سرغنہ سجاد عرف ابوذر سمیت 11 دہشتگرد مارے گئے، جب کہ بنوں میں مزید 12 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد شہریوں اور فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ بنوں میں ایک دہشتگرد بارودی مواد نصب کرتے ہوئے خود ہلاک ہو گیا، جو تنظیم کی مایوسی اور کم ہوتی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری رہیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی، حالیہ دہشت گردی کے واقعات، اور پاک–افغان تعلقات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں بڑی کارروائی، دراندازی کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

فورسز کی باجوڑ میں بڑی کارروائی ، دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں پاک–افغان سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فتنۃ الخوارج کا اہم کمانڈر امجد عرف مزاحم بھی شامل ہے جو دہشت گرد کمانڈر نور ولی کا نائب تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کارروائی پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

فتنۃ الخوارج کی پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 25 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید

پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش پاک فوج کی بڑی کارروائی

پاک فوج نے شمالی وزیرستان اور کرم میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں 4 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گرد بھارتی حمایت یافتہ گروہ سے منسلک تھے اور ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ،دنیا ہماری کاروائیوں کی معترف :وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف انسداد دہشت گردی اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے ۔دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے ۔
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی ، ریاستی رٹ کے قیام کے حوالے سے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے دہشت گرد ی کے خاتمے کے لیے زمینی آپریشن ، متعلقہ قانون سازی ، بامعنی عوامی رابطے اورانتہاپسند سوچ کی حوصلہ شکنی جیسے اقدامات کیے گئے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ بہادر افواج کے سپوتوں کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار قابل تعریف ہے۔ارض وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں اور افسران پر پوری قوم کو فخر ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم ، بہادر افواج ، قانون نافذ کرنے والے ادارے ، انٹیلی جنس ادارے متحد اور یکسوں ہیں ۔ بہادر افواج نے آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔ تاریخ ساز معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح تسلیم کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں ،انٹیلی جنس اداروں، وزارت داخلہ، کاؤنٹر ٹیرارزم ، پنجاب انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے جنگ میں موثر اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان فتنہ الہندوستان،فتنہ الخوارج اور دوسرے سماج دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے پاک اور پرامن مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی بین االاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر سکتا ہے ۔اس حوالے سے تمام نظام کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس سسٹم میں بہتری جیسے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں ۔پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ اضافہ اور گلوبل ریٹنگ میں بہتری ، معیشت میں استحکام کی علامت ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں سمگلنگ کی روک تھام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی عالمی قوانین کے مطابق وطن واپسی پر عمل درآمد جاری ہے ۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، وفاقی وزیر اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی تعاون رانا ثنا اللہ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، انسپکٹر جنرلز اور متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]