• Contact Us
  • About Us
ہفتہ, 6 دسمبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب قومی وحدت ہماری سب سے بڑی طاقت

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 26, 2025
in بریکنگ نیوز, پاکستان, تازه ترین
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں خطاب

588
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب قومی وحدت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے دشمن کے عزائم ناکام بنائے گی، ہائبرڈ جنگ اور بیرونی حمایت یافتہ شدت پسندی کے باوجود افواج پرعزم

اسلام آباد (رئیس الاخبار) :— چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان کی غیر متزلزل عزم، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں نے نہ صرف ملک کا عالمی وقار بلند کیا بلکہ پاکستان کو خطے کی ایک اثر انگیز اور باوقار ریاست کے طور پر نمایاں کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کی حقیقی طاقت، قومی وحدت اور یکجہتی میں پوشیدہ ہے اور دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

چیئرمین جوائنٹ آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات – آئی ایس پی آر

یہ بات انہوں نے 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے دورے کے دوران انٹرایکٹو سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفد کو علاقائی اور داخلی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال، موجودہ چیلنجز اور قومی سلامتی کے ماحول پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان پر شدید تنقید ، فوج مخالف بیانیہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

پی آئی اے پرواز حادثے سے بچ گئی کراچی سے سکھر فلائٹ میں تکنیکی خرابی

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے رابطہ، سمندری طوفان پر گہرے دکھ کا اظہار

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کہا کہ پاکستان اس وقت بڑھتی ہوئی جیوپولیٹیکل کشمکش، سرحد پار دہشت گردی، اور ہائبرڈ وار جیسے پیچیدہ چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، تاہم بیرونی حمایت یافتہ شدت پسندی، پروپیگنڈا مہم اور معلوماتی جنگ کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ ملک کے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

عاصم منیر کا 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان ایک ایسا اہم ملک ہے جو عالمی برادری میں اپنا جائز مقام ضرور حاصل کرے گا۔ “ہماری سب سے بڑی طاقت قومی یکجہتی ہے، اور ہم سب مل کر دشمن کے شیطانی منصوبوں کو ناکام بنائیں گے، ان شاءاللہ۔”

اجلاس کے دوران شرکا کو اسمگلنگ، منشیات کی ترسیل، منظم جرائم پیشہ گروہوں اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری قومی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ سرحدی سیکیورٹی، کنٹرول میکانزم اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی سے متعلق اقدامات مؤثر انداز میں جاری ہیں، جن کا مقصد داخلی نظام میں بہتری اور قومی مفادات کا تحفظ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی عمل ہے، افغانستان میں گزشتہ شب کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے واضح کیا کہ ملکی سالمیت، قومی سیکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ پاکستان آرمی کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مربوط قومی اقدامات اور ادارہ جاتی ہم آہنگی ہی دیرپا امن، استحکام اور معاشی ترقی کی بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) کا فلیگ شپ پروگرام ہے، جو پارلیمنٹرینز، سینئر سول و ملٹری افسران، اکیڈمیا اور سول سوسائٹی کے منتخب نمائندوں کو قومی سلامتی کے امور پر جامع تربیت فراہم کرتا ہے۔

#ISPR
Rawalpindi, 26 November 2025

Participants of the National Security Workshop–27 (NSW–27) visited General Headquarters (GHQ) today,#COAS #PakistanArmy #Pakistan

A comprehensive briefing was given on Pakistan’s regional and internal security landscape and prevailing… pic.twitter.com/GdvyllcNEA

— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 26, 2025
Tags: asim munirCross Border TerrorismHybrid WarfareISPRNational SecurityNational Security WorkshopPakistan ArmyPakistan Militaryآئی ایس پی آرپاک فوجپاکستانی فوجسرحد پار دہشت گردیشدت پسندیفیلڈ مارشل عاصم منیرقومی سلامتینیشنل سیکیورٹی ورکشاپہائبرڈ جنگ
Previous Post

جلد کے مسائل کا حل ایلو ویرا کے فوائد کے حیرت انگیز اثرات سامنے آگئے

Next Post

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیراعظم شہباز شریف بحرین روانہ، پاک بحرین باہمی شراکت داری مضبوط بنانےکا عزم

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان پر شدید تنقید
بریکنگ نیوز

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان پر شدید تنقید ، فوج مخالف بیانیہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
پی آئی اے پرواز حادثے سے بچ گئی — کراچی سے سکھر فلائٹ کی ہنگامی واپسی
پاکستان

پی آئی اے پرواز حادثے سے بچ گئی کراچی سے سکھر فلائٹ میں تکنیکی خرابی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
شہباز شریف کا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے رابطہ سمندری طوفان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
بریکنگ نیوز

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے رابطہ، سمندری طوفان پر گہرے دکھ کا اظہار

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی توسیع کا نوٹیفکیشن، پاک فضائیہ سربراہ کی تصویر
پاکستان

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، صدر مملکت کی وزیراعظم کی سمری منظور
بریکنگ نیوز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، صدر مملکت کی وزیراعظم کی سمری منظور

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
18 سال سے کم عمر بچے پتنگ نہیں اڑا سکتے - بسنت قانون
پاکستان

بسنت کے نئے قوانین 18 سال سے کم عمر بچے پتنگ نہیں اڑا سکتے

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 4, 2025
پاکستان کا کرغزستان کو اپنی بندرگاہوں تک رسائی دینے کا اعلان
پاکستان

پاکستان کا کرغزستان کو اپنی بندرگاہوں تک رسائی دینے کا اعلان ، 2روزہ سرکاری دورے میں 15 معاہدوں پر دستخط

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 4, 2025
Next Post
سرکاری دورے پر وزیراعظم شہباز شریف بحرین روانہ

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیراعظم شہباز شریف بحرین روانہ، پاک بحرین باہمی شراکت داری مضبوط بنانےکا عزم

Comments 1

  1. پنگ بیک: عاصم منیر سے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کی ملاقات
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • ڈرائیونگ لائسنس فیس 2025 کا نیا شیڈول اور آن لائن اپلائی گائیڈ

    ڈرائیونگ لائسنس فیس 2025: نیا شیڈول اور طریقہ کار

    1141 shares
    Share 456 Tweet 285
  • پی آئی اے پرواز حادثے سے بچ گئی کراچی سے سکھر فلائٹ میں تکنیکی خرابی

    588 shares
    Share 235 Tweet 147
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے رابطہ، سمندری طوفان پر گہرے دکھ کا اظہار

    588 shares
    Share 235 Tweet 147
  • میٹا مشترکہ سپورٹ ہب متعارف فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کیلئے بڑی سہولت

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar