لکی مروت پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 5 زخمی

لکی مروت پولیس موبائل پر خودکش حملہ ایک اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تجوڑی پولیس اسٹیشن کی موبائل پر خودکش حملے میں ایک اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملہ: حملہ آور 200 روپے میں پہنچا، رائیڈر گرفتار

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملہ دھماکے کے بعد پولیس کی کارروائیاں

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکا کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے حملہ آور کے کچہری تک پہنچنے کی تفصیلات معلوم کرلیں۔ حملہ آور گولڑہ سے 200 روپے میں بائیک پر کچہری پہنچا، موٹرسائیکل رائیڈر کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسلام آباد خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

اسلام آباد خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

امریکا نے اسلام آباد کے ضلع کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]