• Contact Us
  • About Us
اتوار, 7 دسمبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

اسلام آباد خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 11, 2025
in تازه ترین, پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

اسلام آباد خودکش دھماکے پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا بیان

586
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،امریکی سفارت خانہ

اسلام آباد (رئیس الاخبار) :— امریکا نے ضلع کچہری اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر (Natalie Baker) نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان پر شدید تنقید ، فوج مخالف بیانیہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

پی آئی اے پرواز حادثے سے بچ گئی کراچی سے سکھر فلائٹ میں تکنیکی خرابی

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے رابطہ، سمندری طوفان پر گہرے دکھ کا اظہار

انہوں نے کہا:

"آج کے حملے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی ہے اور ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔”

نیٹلی بیکر نے مزید کہا کہ امریکا دہشت گردی کی ہر شکل اور صورت کی سخت مذمت کرتا ہے اور پاکستان کی حکومت کی جانب سے امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

اسلام آباد خودکش دھماکہ

آج صبح اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں ضلع کچہری کے قریب پولیس کی گاڑی پر خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے۔

سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری مبینہ طور پر بھارتی اسپانسرڈ افغان طالبان کی پراکسی "فتنۃ الخوارج” نے قبول کی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری کے اندر داخل نہیں ہو سکا، جس پر اس نے موقع ملنے پر پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا۔

اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنے شروع کر دیے ہیں، جبکہ زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے فوری ردِعمل اور دھماکے پر امریکا کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی مثبت علامت ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے تعاون کو تقویت مل سکتی ہے۔

The United States stands in solidarity with Pakistan in the struggle against terrorism. Our condolences to the families of those who lost their lives in today’s senseless attack. We wish a swift recovery to those injured. We condemn this attack and all forms of terrorism and…

— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) November 11, 2025

Tags: Islamabad blastNatalie Bakerpakistansolidaritysuicide attackTerrorismUS embassyاسلام آباد دھماکہامریکاامریکی سفارت خانہپاکستانخودکش حملہدہشت گردیمحسن نقوینیٹلی بیکر
Previous Post

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید 59ڈالر کا اضافہ

Next Post

سانگھڑ گیس پیداوار: 5 ایم ایم سی ایف ڈی کا تاریخی اضافہ، معیشت کو نئی امید!

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان پر شدید تنقید
بریکنگ نیوز

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان پر شدید تنقید ، فوج مخالف بیانیہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
پی آئی اے پرواز حادثے سے بچ گئی — کراچی سے سکھر فلائٹ کی ہنگامی واپسی
پاکستان

پی آئی اے پرواز حادثے سے بچ گئی کراچی سے سکھر فلائٹ میں تکنیکی خرابی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
شہباز شریف کا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے رابطہ سمندری طوفان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
بریکنگ نیوز

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے رابطہ، سمندری طوفان پر گہرے دکھ کا اظہار

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی توسیع کا نوٹیفکیشن، پاک فضائیہ سربراہ کی تصویر
پاکستان

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، صدر مملکت کی وزیراعظم کی سمری منظور
بریکنگ نیوز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، صدر مملکت کی وزیراعظم کی سمری منظور

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
18 سال سے کم عمر بچے پتنگ نہیں اڑا سکتے - بسنت قانون
پاکستان

بسنت کے نئے قوانین 18 سال سے کم عمر بچے پتنگ نہیں اڑا سکتے

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 4, 2025
پاکستان کا کرغزستان کو اپنی بندرگاہوں تک رسائی دینے کا اعلان
پاکستان

پاکستان کا کرغزستان کو اپنی بندرگاہوں تک رسائی دینے کا اعلان ، 2روزہ سرکاری دورے میں 15 معاہدوں پر دستخط

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 4, 2025
Next Post
سانگھڑ گیس پیداوار میں 5 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ - گمبٹ ساؤتھ گیس فیلڈ

سانگھڑ گیس پیداوار: 5 ایم ایم سی ایف ڈی کا تاریخی اضافہ، معیشت کو نئی امید!

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • ڈرائیونگ لائسنس فیس 2025 کا نیا شیڈول اور آن لائن اپلائی گائیڈ

    ڈرائیونگ لائسنس فیس 2025: نیا شیڈول اور طریقہ کار

    1160 shares
    Share 464 Tweet 290
  • الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

    1397 shares
    Share 559 Tweet 349
  • پاکستان میں ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل لاہور، فیصل آباد سے نئی روانگیاں

    665 shares
    Share 266 Tweet 166
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان پر شدید تنقید ، فوج مخالف بیانیہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • نادرا شناختی کارڈ بلاک کیوں ہوتا ہے؟ بڑی وجوہات اور حل

    631 shares
    Share 252 Tweet 158
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar