بدھ, جولائی 16, 2025
  • Contact Us
  • About Us
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
Advertisement
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • صحت
  • کاروبار
  • موسم / ما حولیات
  • کالمز
  • مزید
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • صحت
  • کاروبار
  • موسم / ما حولیات
  • کالمز
  • مزید
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

ملک گیر ہڑتال کی دھمکی؛ تاجروں اور گڈز ٹرانسپورٹرز کو وزیر خزانہ نے مذاکرات کی دعوت دے دی

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 14, 2025
in پاکستان, سیاست
"وزیر خزانہ محمد اورنگزیب چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے"

کراچی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا تاجر تنظیموں کو مذاکرات کی دعوت دینے کا اعلان

587
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

کراچی:
وفاقی وزیرِ خزانہ نے ملک بھر کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کو مذاکرات کے لیے 15 جولائی کو طلب کر لیا۔

کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 19 جولائی کی ہڑتال سے متعلق تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کا موقف بھی سنیں گے اور اپنا موقف بھی سمجھائیں گے۔ تمام چیمبرز کو موجودہ قانون کے حوالے سے پڑھ کر آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

اینکر پرسن جیسمین منظور کا سابق شوہر پر تشدد کا الزام تصاویر بھی شیئر کردیں

40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتا! عراق، ایران اور شام سے پراسرار طور پر غائب — وزیر مذہبی امور کا حیران کن انکشاف

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ہر قسم کی سہولیات میسر ہیں، عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ ہم نے موجودہ قانون میں سیلز ٹیکس فراڈ اور دیگر پر بہت سیف گارڈ لگائے ہیں، 5 کروڑ سے زائد کی بے ضابطگی پر گرفتاری کے لیے کمشنر یا 3 رکنی ایف بی آر بورڈ کی اجازت لازمی ہوگی۔

محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ ایف بی آر کے اختیارات کا انکم ٹیکس سے کوئی تعلق نہیں، ایف بی آر کے اضافی اختیارات پر چیمبرز کے صدور سے اہم ملاقات کل ہوگی، اور انہیں بھی سمجھائیں گے۔ ایف بی آر کے اضافی اختیارات 5کروڑ روپے سے زائد سیلز ٹیکس غبن کرنے والے فرد پر لاگو ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے اضافی اختیارات کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ایف بی آر کے اضافی اختیارات کو اسٹینڈنگ کمیٹی کی مشاورت سے اسمبلی سے منظور کروایا گیا اور اضافی اختیارات سیلز ٹیکس فراڈ کو روکنے کے لیے نافذ کیے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آج گورنر اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے صدور سے ملاقات ہوئی، پاکستان میں پائیدار ترقی کے لیے بینکوں کے کردار پر اجلاس ہوا۔ جتنی مالیاتی اسپیس تھی اتنا ریلیف تنخواہ داروں کو دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مالیاتی منظرنامہ بہتر ہوا جس کے باعث بینکوں کی لیکویڈیٹی بڑھی ہے، بینکوں کی جانب سے اب نجی شعبے کو قرضوں میں اضافہ ہونا چاہیے۔ زرعی شعبے کے ساتھ ایس ایم ایز فنانسنگ میں بہتری آئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ نجکاری کمیشن کو 24 ایس او ایز کی نجکاری کے لیے حوالے کر دیا گیا ہے، نجکاری بالخصوص پی آئی اے کے حوالے سے بینکوں کا اہم کردار ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیمار صنعتوں کی بحالی میں بینکوں کو اسپانسرز کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے، خسارے میں جانے والے ریاستی اداروں کی بحالی کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں۔ پاکستان کا بینکنگ سیکٹر ملکی معیشت کو مسلسل سپورٹ کر رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کا تازہ سروے ملکی معشیت کے استحکام کا مظہر ہے، مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو یکجا کرکے آگے بڑھنا ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو منافع کی صورت میں 2ارب 30کروڑ ڈالر ادا کر دیے ہیں، ملٹی نیشل کمپنیوں کے ریفنڈ مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترسیلات زر کا حجم قابل تحسین ہے اور آئندہ دنوں میں ملکی اشاریے مزید بہتر ہوں گے، رواں ماہ 75ارب روپے کے سیلز ٹیکس ری فنڈ ادا کر دیے گئے ہیں۔ سرکاری اداروں کے خسارے کی رپورٹ منظر عام پر ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو ان میں سرمایہ کاری کا کہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو ماہانہ بنیاد پر ای سی سی خصوصی طور پر فوکس کر رہی ہے، اسٹرکچرل سلوشن کے لیے ڈی ریگولیشن فارمولے کو ہر صورت اپنانا ہوگا، یہی وجہ ہے کہ مکئی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ معاشی استحکام کو پائیدار نمو کی طرف کیسے لے کر جائیں اس پر آراء لینی چاہیے، کون سا وزیرِ خزانہ ہے جو تیز نمو نہیں چاہتا؟ فارما سیکٹر بہت بہتر ہو رہی ہے اور انہوں نے تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار بین الاقوامی کمپنیاں مختلف ممالک میں مختلف وجوہات کی بناء پر آپریشنز بند کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کموڈٹیز اور چینی کی قیمتوں پر ای سی سی ماہوار مانیٹرنگ کر رہا ہے، پاکستان میں تمام سیکٹرز کو ڈی ریگولیٹ کر دیا جائے تو بہتری آئے گی۔ چینی اور گندم کی اسمگلنگ کے لیے وزارتِ خوراک اور مجموعی طور پر کابینہ کام کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے او آئی سی سی آئی کی اعلیٰ قیادت کو اسلام آباد مدعو کیا ہے۔

Tags: اسٹیٹ بینکاقتصادی اصلاحاتپرائیویٹائزیشنتاجر احتجاجچیمبر آف کامرسسرمایہ کاریسیلز ٹیکس فراڈملک گیر ہڑتال
Previous Post

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ 1,600 روپے مہنگا

Next Post

انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات۔۔۔۔لمحہ فکریہ!

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

جیسمین منظور کی شیئر کردہ تصویر، آنکھ پر سوجن کے ساتھ
پاکستان

اینکر پرسن جیسمین منظور کا سابق شوہر پر تشدد کا الزام تصاویر بھی شیئر کردیں

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف پریس کانفرنس میں زائرین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
پاکستان

40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتا! عراق، ایران اور شام سے پراسرار طور پر غائب — وزیر مذہبی امور کا حیران کن انکشاف

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی بیانیہ پر ردعمل دیتے ہوئے
سیاست

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ہر قسم کی سہولیات میسر ہیں، عظمیٰ بخاری

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
خواجہ آصف پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی آئی اے کی بحالی پر اظہار خیال کر رہے ہیں۔
پاکستان

پی آئی اے کی بحالی قومی وقار کی علامت، آج کا دن تاریخ میں سنہری باب: خواجہ آصف

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
پی آئی اے کی پرواز برطانیہ کے لیے روانہ ہو رہی ہے – ایئر سیفٹی لسٹ سے پاکستان کا اخراج
پاکستان

برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم نام ایئر سیفٹی لسٹ سے خارج

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا
سیاست

یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 15, 2025
سلمان اکرم راجا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، عالیہ حمزہ کے بیان پر برہم
سیاست

سلمان اکرم راجا کا سخت ردعمل: عالیہ حمزہ کے بیان پر قانونی اقدام کی وارننگ

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 15, 2025
Next Post
پاکستان کی مسلح افواج اور دہشتگردی کے خلاف کارروائی

انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات۔۔۔۔لمحہ فکریہ!

آج کی مقبول خبریں

  • پی آئی اے کی پرواز برطانیہ کے لیے روانہ ہو رہی ہے – ایئر سیفٹی لسٹ سے پاکستان کا اخراج

    برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم نام ایئر سیفٹی لسٹ سے خارج

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • وفاقی تعلیمی بورڈ کا اعلان: میٹرک میں 88.51 فیصد کامیابی، تمام ٹاپ پوزیشنز طالبات کے نام

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
رٰئس الاخبار نیوز

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Plaza No 80
Lower Ground Floor,
Street 34 and 35
INT Centre Sector - G-10/1
Islamabad

✉ info@raeesulakhbar.com

☎ 2231 613 51 92+

🕑 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • صحت
  • کاروبار
  • موسم / ما حولیات
  • کالمز
  • مزید
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar