یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا، وزارت داخلہ کا انکشاف، صرف ڈپلومیٹک اور نیلے پاسپورٹ رکھنے والوں کو ہی ویزے جاری کیا جا رہا
اسلام آباد: ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اس وقت عام پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برسوں سے قریبی سفارتی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں، جبکہ لاکھوں پاکستانی تارکینِ وطن یو اے ای میں مقیم ہیں جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کمیٹی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سلمان چوہدری نے بتایا کہ یو اے ای نے پاکستانی پاسپورٹ پر ویزا پابندی لگانے پر غور کیا تھا، تاہم آخری مرحلے میں یہ فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ پابندی عائد کر دی گئی تو اسے ختم کرانا ’انتہائی مشکل‘ ہوگا۔

ایڈیشنل سیکریٹری کے مطابق، فی الحال یو اے ای صرف ڈپلومیٹک اور نیلے پاسپورٹ رکھنے والوں کو ہی ویزے جاری کر رہا ہے، جبکہ عام پاکستانی پاسپورٹ پر ویزا اجراء تقریباً مکمل طور پر رکا ہوا ہے۔
سینیٹ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر سمینہ ممتاز زہری نے بھی میڈیا سے گفتگو میں وزارتِ داخلہ کے مؤقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کی بنیادی وجہ وہ ’چند افراد‘ ہیں جو یو اے ای جا کر جرائم میں ملوث پائے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حالیہ عرصے میں بہت کمیو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں اور وہ بھی سخت جانچ پڑتال کے بعد۔ سینیٹر کے مطابق یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہ کرنا دونوں ممالک کے تعلقات اور پاکستانی محنت کشوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
پاکستان کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزے بند ہیں۔امارات بڑی مشکل سے صرف ڈپلومیٹک پاسپورٹس اور بلیو پاسپورٹ پر ویزے دے رہا ہے۔ وزارت داخلہ
خارجہ محاذ پر بڑی کامیابیوں کا سفر جاری pic.twitter.com/hKBSxlRnnI
— Muhammad Umair (@MohUmair87) November 27, 2025
One Response