امریکا نے ایران پر حملے کیلئے فضائی حدود نہیں مانگیں، یو اے ای سے پاکستانیوں کی بے دخلی کی بھی دوٹوک تردید: دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملے کیلئے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی کوئی درخواست نہیں کی
یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا، وزارت داخلہ کا انکشاف

ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اس وقت عام پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں یو اے ای کی جانب سے ویزا پالیسی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور اب صرف نیلے پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے مل رہے ہیں