ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اہم معاہدوں کی توقع

ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کا پاکستان پہنچنے پر استقبال
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اہم معاہدوں کی توقع، پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات کو نئی جہت دینے میں اہم سنگِ میل


اسلام آباد : ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں ان کے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے متوقع ہیں۔

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کا وزیراعظم ہاؤس میں استقبال
وزیراعظم شہباز شریف قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کا استقبال کرتے ہوئے

ازبک صدر کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا، جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب کے دوران ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نے صدر شوکت مرزایوف کو گلدستے پیش کیے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور سفارتی عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط، توانائی، ٹرانسپورٹ اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، جن کا مقصد اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینا اور علاقائی رابطہ کاری کو مضبوط بنانا ہے۔

ازبک صدر صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بھی علیحدہ ملاقات کریں گے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیرِ غور آئیں گے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کا یہ دورہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات کو نئی جہت دینے میں اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]