لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کے سرکاری اسکول 22 ستمبر سے بند

اسلام آباد میں احتجاجی مارچز کے پیش نظر 24 سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اضافی سکیورٹی اہلکاروں کی رہائش کے لیے سرکاری اسکولوں اور دیگر عمارتوں کے استعمال کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں شیشہ کیفے پر تاحکم ثانی پابندی، خلاف ورزی پر مقدمہ اور کیفے سیل ہوگا

وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی مکمل پابندی عائد کردی گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بلا تفریق کارروائی اور روزانہ انسپکشن کی ہدایت کردی
پمز میں 10 فیصد مریضوں سے فیس وصولی، وزیر صحت کا نوٹس

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال میں 10 فیصد مریضوں سے علاج اور ٹیسٹوں کی فیس وصول کرنے کا نوٹس لے لیا، حکام سے مجموعی رقم کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو وزیراعظم سے بات کرکے یہ رقم بھی حکومت سے دلوائی جائے گی۔
قومی اسمبلی میں فائر سیفٹی ڈرل، پانی ڈی جی میڈیا کے دفتر میں داخل

قومی اسمبلی میں سی ڈی اے کی فائر سیفٹی ڈرل کے دوران آگ بجھانے کے لیے استعمال ہونے والا پانی چھت کی سیلنگ سے لیک ہوکر ڈی جی میڈیا کے دفتر میں داخل ہوگیا، جس سے دفتر کے مختلف حصوں میں پانی بھر گیا۔
شامی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

شام کے وزیر خارجہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے، دورے کے دوران پاکستان اور شام کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر اہم بات چیت ہوگی۔
اسلام آباد کا پہلا کرکٹ اسٹیڈیم حقیقت کے قریب، سی ڈی اے نے 11.9 ارب روپے کے منصوبے پر پیش رفت تیز کر دی

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے پہلے بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت تیز کر دی ہے۔ ڈی-12 کے قریب 35 ہزار نشستوں والے اسٹیڈیم کی مجموعی لاگت 11.9 ارب روپے ہے، جبکہ نرخوں کی جانچ مکمل ہونے کے بعد تعمیراتی کام شروع ہونے کی توقع ہے۔
محسن نقوی ایرانی وزیر داخلہ ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اسلام آباد میں ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرحدی تعاون، انسداد دہشت گردی اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا۔
آڈیٹر جنرل پاکستان کی تنخواہ کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ریکارڈ کے مطابق آڈیٹر جنرل کو سالانہ 97 لاکھ 68 ہزار 240 روپے جبکہ ماہانہ بنیادی تنخواہ 7 لاکھ 72 ہزار 780 روپے ادا کی جاتی ہے۔
مونال ریسٹورنٹ گرانے کے حکم پر بڑا یوٹرن، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

مونال ریسٹورنٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا سابقہ فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے زمین کی ملکیت کا معاملہ ٹرائل کورٹ کے سپرد کر دیا۔
پاسکو ختم کرنے کی منظوری، وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کو دسمبر تک ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ملازمین کے لیے 4 ارب 18 کروڑ روپے کے پیکیج، گندم ذخائر کی نیلامی اور ادارے کی بندش سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے گئے۔