وانا کیڈٹ کالج میں افغان خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری، 115 افراد بحفاظت ریسکیو، حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد کالج کے اندر موجود تھے
وانا (رئیس الاخبار) :— جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کیڈٹ کالج میں چھپے ہوئے تین افغان خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن پوری شدت سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد افغانستان سے ٹیلیفونک ہدایات وصول کر رہے تھے، جب کہ 115 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، وانا کیڈٹ کالج میں افغان خوارجیوں کے حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد کالج کے اندر موجود تھے۔ اب تک 115 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی عملے اور طلبہ کو بتدریج نکالا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں افغان خوارجیوں کو کالج کی ایک مخصوص عمارت تک محدود کر دیا گیا ہے، اور علاقے کو فوج نے مکمل گھیرے میں لے رکھا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جس عمارت میں دہشت گرد چھپے ہیں، وہ کیڈٹس کی رہائشی عمارتوں سے کافی فاصلے پر واقع ہے، اور تمام کیڈٹ محفوظ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کیڈٹس کی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، اسی لیے کارروائی انتہائی احتیاط سے کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق کالج کے اندر اب بھی تقریباً 535 افراد موجود ہیں۔ یاد رہے کہ 10 نومبر کووانا کیڈٹ کالج میں افغان خوارجیوں نے کالج کے مرکزی دروازے پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، جس کے نتیجے میں مرکزی گیٹ مکمل طور پر تباہ اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج کے بہادر جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو خارجی دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔ حکام نے کہا کہ معصوم قبائلی بچوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد نہ اسلام کے نمائندہ ہیں، نہ پاکستان کے خیر خواہ۔
ذرائع نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔
UPDATE
Cadet College Wana Attack
l CCTV footage of the suicide attack at the main gate of Cadet College Wana has been released.
The video clearly shows how the suicide bombing was carried out at the college gate.
On November 10th, Afghan Khawarij rammed an explosives-laden… pic.twitter.com/UvfBE8UayT
— Iram (Summan) Dar ♌ (@summandar01) November 11, 2025










