برلن میں رضا پہلوی پر سرخ مائع پھینک دیا گیا، دورہ جرمنی کے دوران واقعہ

رضا پہلوی پر برلن میں پریس کانفرنس کے بعد نامعلوم افراد نے سرخ مائع پھینک دیا، جبکہ ان کا دورہ جرمنی نجی نوعیت کا بتایا گیا ہے اور اس واقعے نے سیاسی تناؤ کو مزید بڑھا دیا ہے۔
وانا کیڈٹ کالج میں افغان خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری، 115 افراد بحفاظت ریسکیو

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سیکیورٹی فورسز نے کیڈٹ کالج میں چھپے افغان خوارجیوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے۔ تین دہشت گردوں کو ایک مخصوص عمارت تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ 115 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ حملے کے دوران کالج میں تقریباً 650 افراد موجود تھے۔ فوج نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے لیا ہے اور آپریشن انتہائی احتیاط سے جاری ہے تاکہ کسی کیڈٹ کو نقصان نہ پہنچے۔