اٹلی کے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سینار ومبلڈن کے نئے چیمپئن بن گئے۔
ومبلڈن 2025 کے فائنل میں ٹینس کی دنیا کے دو ستاروں کا ٹکراؤ ہوا، جہاں اٹلی کے عالمی نمبر 1 یانک سنر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز کو چار سیٹس میں شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ یانک سنر نے نہ صرف اپنا پہلا ومبلڈن ٹائٹل جیتا بلکہ کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلیم بھی اپنے نام کیا۔
اس فائنل میں الکاریز کو مسلسل تیسری بار ومبلڈن جیتنے سے روک دیا گیا۔ اس کامیابی کے بعد سنر کی عالمی درجہ بندی اور فین بیس میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔