فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی شکست دی کہ نسلیں بھی نہ بھولیں گی، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم کا خطاب

مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم کا خطاب
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی شکست دی کہ نسلیں بھی نہ بھولیں گی، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے : یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم کا خطاب


مظفرآباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی عبرتناک شکست دی گئی کہ ان کی نسلیں بھی اسے فراموش نہیں کر سکیں گی، لہٰذا بھارت جس زبان میں بات کرے گا، پاکستان اسی زبان میں جواب دے گا۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں اور میں بطور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے یہاں حاضر ہوں۔

یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم کا خطاب میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، کشمیری عوام ہر روز اس حقیقت کا اعلان کرتے ہیں کہ کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ کبھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلسل دنیا کو سچائی کا آئینہ دکھا رہے ہیں اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں چاہے کسی بھی سیاسی جماعت کی حکومت ہو، بطور وزیراعظم ان کا فرض ہے کہ وہ آگے بڑھ کر تعاون کریں، اور اس تعاون میں کبھی کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا بورڈ آف غزہ سے علیحدگی کا مطالبہ
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا بورڈ آف غزہ سے علیحدگی کا مطالبہ

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، میں تحریک آزادی کشمیر کے شہید کارکنوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری اپنے بچوں کی قربانی دے سکتے ہیں لیکن اپنی آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، مگر بھارت جس محاذ پر فرنٹ کھولے گا، اسی محاذ پر اسے ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ کبھی بھول نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں بھارتی غرور خاک میں ملا دیا گیا اور ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی تیز کر رہا ہے، تاہم سفارتی محاذ پر بھی بھارتی بیانیہ مکمل طور پر دفن ہو چکا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم کا خطاب میں کہا کہ بھارت کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ معرکۂ حق میں پاکستان کی فتح دراصل کشمیری عوام کی بھی فتح ہے، اور اس کامیابی کے بعد کشمیر کاز ایک بار پھر پوری قوت سے عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اتحاد و اتفاق کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔ بھارت کے جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم اور سازشیں ترک کیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ پاکستان امن چاہتا ہے، مگر ایسا امن جو برابری اور انصاف کی بنیاد پر قائم ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور غزہ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان نے واضح اور عملی اقدامات کیے ہیں۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]