جمعرات, جولائی 17, 2025
  • Contact Us
  • About Us
Advertisement
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

شدت پسندوں نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی 2 بسوں کے 9 مسافروں کو اغوا کرکے

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 11, 2025
in پاکستان, تازه ترین
ژوب میں مسافروں کی شہادت کے بعد جائے وقوعہ و میتوں کی تصویر

دہشت گردوں کے حملے کے بعد ژوب کے علاقے سورڈکئی میں بسوں کی موجودگی

589
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی 2 مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کرکے شہید کردیا۔

جمعرات کی رات بلوچستان ضلع کے ژوب اور لورالائی کی سرحد پر واقع سورڈکئی کے علاقے میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی 2 کوچز میں سوار کم از کم 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے

قلات کے قریب سفاکانہ حملہ، فائرنگ اور بم حملے میں 3 مسافر زندگی سے محروم

اینکر پرسن جیسمین منظور کا سابق شوہر پر تشدد کا الزام تصاویر بھی شیئر کردیں

40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتا! عراق، ایران اور شام سے پراسرار طور پر غائب — وزیر مذہبی امور کا حیران کن انکشاف

ژوب کے اسسٹنٹ کمشنر نوید عالم نے بتایا کہ دونوں کوچز سے اغوا کیے گئے 9 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے اور ان کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ لاشوں کو راخنی منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں پنجاب میں ان کے آبائی علاقوں کو بھجوایا جا سکے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد بسوں سے اتار کر شہید کیا، بےگناہ شہریوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنۃ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جائے وقوع پر پہنچ کر دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہوئے، تعاقب جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کا متاثرہ علاقے میں بھرپور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پرحملہ ہے، دشمن کی چال ناکام بنائیں گے، بلوچستان کے عوام دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں، ریاست دشمن عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب جانے والی 2 مسافر کوچز کو سورڈکئی کے علاقے میں این-70 ہائی وے کے قریب ڈب کے مقام پر روکا گیا۔

مسلح افراد کوچز میں سوار ہوئے، مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے اور 10 افراد کو زبردستی گاڑیوں سے اتار لیا۔

ایک زندہ بچ جانے والے مسافر نے لیویز کو بتایا کہ ’انہوں نے ایک کوچ سے 7 افراد اور دوسری کوچ سے 3 افراد کو نکالا اور نامعلوم مقام پر لے گئے، مجھے نہیں معلوم انہوں نے ان کے ساتھ کیا کیا، لیکن ہم جیسے ہی وہاں سے نکلے، میں نے گولیاں چلنے کی آواز سنی‘۔

دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد دونوں کوچز کو وہاں سے جانے کی اجازت دے دی۔

سیکیورٹی فورسز نے شاہراہ پر ٹریفک معطل کر دی اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے تمام مسافروں کے قومی شناختی کارڈز چیک کیے اور خاص طور پر ان افراد کو نشانہ بنایا جن کا تعلق پنجاب سے تھا، انہوں نے اغوا کے دوران کوچز پر فائرنگ بھی کی تاکہ کوئی مسافر فرار نہ ہو سکے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے ڈان کو بتایا کہ ’مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 9 مسافروں کے قتل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں‘۔

بعد ازاں کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے موسیٰ خیل-مکھتر اور خجوری کے درمیان شاہراہ کو بند کرنے کے بعد ان 9 افراد کو قتل کیا۔

Tags: balochistanBLApunjabsecurity forcesامن و امانبلوچستانبلوچستان لبریشن فرنٹدہشت گرد حملہدہشتگردیژوبسیکیورٹی آپریشنشہداءفتنہ الہندوستانقومی سلامتیکوئٹہ تا پنجابلورالائیمسافر کوچ
Previous Post

اے این پی رہنما مولانا خان زیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

Next Post

یوکرین یا تائیوان پر حملہ کیا تو ماسکو اور بیجنگ پر شدید بمباری کروں گا

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

بلوچستان کے ضلع قلات میں حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر موجود
تازه ترین

قلات کے قریب سفاکانہ حملہ، فائرنگ اور بم حملے میں 3 مسافر زندگی سے محروم

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
جیسمین منظور کی شیئر کردہ تصویر، آنکھ پر سوجن کے ساتھ
پاکستان

اینکر پرسن جیسمین منظور کا سابق شوہر پر تشدد کا الزام تصاویر بھی شیئر کردیں

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف پریس کانفرنس میں زائرین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
پاکستان

40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتا! عراق، ایران اور شام سے پراسرار طور پر غائب — وزیر مذہبی امور کا حیران کن انکشاف

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
خواجہ آصف پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی آئی اے کی بحالی پر اظہار خیال کر رہے ہیں۔
پاکستان

پی آئی اے کی بحالی قومی وقار کی علامت، آج کا دن تاریخ میں سنہری باب: خواجہ آصف

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
پی آئی اے کی پرواز برطانیہ کے لیے روانہ ہو رہی ہے – ایئر سیفٹی لسٹ سے پاکستان کا اخراج
پاکستان

برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم نام ایئر سیفٹی لسٹ سے خارج

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، سیاسی و معاشی امور پر گفتگو
تازه ترین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 15, 2025
الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ
تازه ترین

مسلم لیگ (ن) کی درخواست منظور الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 15, 2025
Next Post
ڈونلڈ ٹرمپ کی لیک آڈیو میں روس اور چین کو بمباری کی دھمکی

یوکرین یا تائیوان پر حملہ کیا تو ماسکو اور بیجنگ پر شدید بمباری کروں گا

آج کی مقبول خبریں

  • پی آئی اے کی پرواز برطانیہ کے لیے روانہ ہو رہی ہے – ایئر سیفٹی لسٹ سے پاکستان کا اخراج

    برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم نام ایئر سیفٹی لسٹ سے خارج

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • وفاقی تعلیمی بورڈ کا اعلان: میٹرک میں 88.51 فیصد کامیابی، تمام ٹاپ پوزیشنز طالبات کے نام

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ہر قسم کی سہولیات میسر ہیں، عظمیٰ بخاری

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • اسرائیل کا بڑا حملہ! دمشق میں وزارت دفاع پر بمباری، صدارتی محل کے قریب دھماکے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
رٰئس الاخبار نیوز

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Plaza No 80
Lower Ground Floor,
Street 34 and 35
INT Centre Sector - G-10/1
Islamabad

✉ info@raeesulakhbar.com

☎ 2231 613 51 92+

🕑 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar