آزاد کشمیر کالعدم ایکشن کمیٹی کے 4 افراد پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

حکومت آزاد کشمیر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے 4 انتہائی مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد دینے والے شخص کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔
مظفرآباد انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی: 5 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد

مظفرآباد کے علاقے چہلہ میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران 5 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔ کارروائی میں اسلحہ، گرینیڈز، مواصلاتی آلات اور حساس دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔
پشین میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ،1خودکش بمبار سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع پشین میں پاک افغان سرحد کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی، جبکہ ہلاک دہشتگردوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔
پولیس ٹریننگ سینٹر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں حملہ،جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسمٰعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر بھارتی ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے خودکش حملہ کر دیا۔ ایک دہشت گرد نے خود کو مرکزی دروازے پر اڑا لیا، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا۔ شواہد کے مطابق دہشت گرد بھارتی اسلحے سے مسلح تھے، جس سے بیرونی مداخلت کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
قلات کے قریب سفاکانہ حملہ، فائرنگ اور بم حملے میں 3 مسافر زندگی سے محروم

قلات:بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کو نشانہ بنا ڈالا، جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ قلات کے قریب اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے مسافر کوچ پر اچانک فائرنگ کی اور دستی […]
دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی 2 بسوں کے 9 مسافروں کو اغوا کرکے

بلوچستان میں دہشت گردوں نے دو بسوں سے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کر کے شہید کر دیا۔ واقعے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کر لی۔