اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا راولپنڈی میں جی آئی ڈی ایس کا دورہ،پاکستانی دفاعی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی کھل کر تعریف،اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود
راولپنڈی (رئیس الاخبار) :— اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے راولپنڈی میں گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (GIDS) کا خصوصی دورہ کیا، اور پاک فوج کی فائر اینڈ منور ایکسرسائز کا معائنہ کرکے پاکستانی دفاعی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی کھل کر تعریف کی۔ اس موقع پر شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کی جانب سے آرڈر آف ملٹری میرٹ فرسٹ ڈگری کا اعزاز بھی دیا گیا، جو پاک فوج کی جانب سے اعلیٰ فوجی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی آئی ڈی ایس پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اردنی فرمانروا کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پاکستانی دفاعی صنعت، اسلحہ سازی اور جدید ٹیکنالوجی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ شاہ عبداللہ دوم نے پاکستانی دفاعی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
شاہ عبداللہ دوم کا راولپنڈی میں جی آئی ڈی ایس کا دورہ کے بعد ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے وزیرِ دفاعی صنعت بھی موجود تھے۔ مشترکہ فائر اینڈ منور ایکسرسائز میں پاک فوج نے روایتی، فضائی اور ڈرون فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا۔
شاہ عبداللہ دوم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، تربیت اور جدید جنگی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں قابلِ فخر ہیں۔
شاہ عبداللہ دوم کا راولپنڈی میں جی آئی ڈی ایس کا دورہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اردن کے فرمانروا کی پاکستان آمد دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور اردن نے دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
#ISPR
Rawalpindi, 16 November, 2025
His Majesty King Abdullah II ibn Al Hussein, King of the Hashemite Kingdom of #Jordan and the Supreme Commander of the Jordan Armed Forces visited Global Industrial & Defence Solutions (GIDS) accompanied by Her Royal Highness Princess Salma… pic.twitter.com/U4PfJLUWtP
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 16, 2025










