واشنگٹن کا ایران میں مقیم امریکی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کا مشورہ

ایران میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے امریکی سفری انتباہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

واشنگٹن کا ایران میں مقیم امریکی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کا مشورہ، کیونکہ کسی بھی وقت فضائی پروازوں کی منسوخی یا تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے

ایران میںخواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت
قوانین میں ترمیم کے بعد ایرانی خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت

واشنگٹن: امریکا نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ایران چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں قائم امریکی ورچوئل ایمبیسی کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

ورچوئل ایمبیسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود امریکی شہری اپنی روانگی کا بندوبست امریکی حکومت کی براہِ راست مدد کے بغیر کریں، کیونکہ کسی بھی وقت فضائی پروازوں کی منسوخی یا تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر فوری طور پر ایران چھوڑنا ممکن نہ ہو تو ایران میں مقیم امریکی شہری اپنے گھروں یا کسی محفوظ مقام پر قیام کریں اور خوراک، پانی، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کا مناسب ذخیرہ اپنے پاس رکھیں۔

امریکی ورچوئل ایمبیسی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر حالات اجازت دیں تو زمینی راستے کے ذریعے آرمینیا یا ترکیے جانے پر غور کیا جا سکتا ہے، تاہم ہر شہری اپنی ذاتی سلامتی اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ سفری انتباہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے، جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]