ایران امریکا مذاکرات: ایران نے پاکستان کو مذاکرات کی بحالی کیلئے آمادگی سے آگاہ کردیا

ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی علامتی تصویر

ایران امریکا مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایران نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے تیار ہے، جبکہ پاکستان اور قطر کی ثالثی سے نئی سفارتی تجاویز پر پیش رفت جاری ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سے گفتگو، امریکی حملوں کی مذمت، سفارت کاری پر زور

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سے گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے رابطہ کرکے امریکی حملوں کی مذمت کی اور انہیں 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی قرار دیا، جبکہ ترکی اور عمان کے ساتھ بھی سفارتی رابطے کیے۔

پاکستان اور قطر کی امریکا ایران جنگ بندی کے لیے نئی سفارتی کوششیں، مذاکرات بحال کرانے کے رابطے

پاکستان اور قطرامریکا ایران جنگ بندی کے لیے سفارتی رابطے

ترک خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان اور قطر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات بحال کرانے کے لیے سرگرم ہیں، جبکہ اسلام آباد میں مذاکرات کے اگلے دور کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔

ٹرمپ نے قطر کے تحفے میں ملنے والے نئے ایئر فورس ون طیارے کی رونمائی کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپنئے ایئر فورس ون طیارے کی رونمائی کے موقع پر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کی جانب سے تحفے میں ملنے والے نئے ایئر فورس ون طیارے کی باضابطہ رونمائی کر دی۔ جدید ترین بوئنگ 747 طیارہ صدارتی بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے اور اسے امریکی یومِ آزادی کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات میں پہلی بار استعمال کیا جائے گا۔

ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے پر آمادہ،معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولا جا سکتا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری ہتھیار پر گفتگو کرتے ہوئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نہ صرف جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے بلکہ کسی بھی ذریعے سے ایسے ہتھیار حاصل نہ کرنے پر بھی آمادہ ہو گیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ پیش رفت امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

امریکا ایران معاہدہ جلد متوقع، مذاکرات آخری مرحلے میں داخل، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکا ایران معاہدہ قریب، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا معاہدے پر مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کھولنے، بارودی سرنگیں ہٹانے اور ایران پر اقتصادی پابندیوں میں نرمی جیسے اہم نکات شامل ہیں۔