ایرانی صدر مسعود پزشکیان: استعفیٰ نہیں دوں گا، فوجی دستوں سے مکمل رابطہ برقرار

ایرانی صدر مسعود پزشکیان فوجی دستوں سے مکمل رابطے سے متعلق بیان دیتے ہوئے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے اور فوجی دستوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے ایران کی خودمختاری کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک جنگ کو وسعت دینے کا خواہاں نہیں۔

آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں سپرد خاک

آیت اللہ علی خامنہ ای کی مشہد میں تدفین اور جنازہ

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں روضہ حضرت امام رضاؑ کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تدفین اور جنازے کی تقریبات میں ایران، عراق اور دیگر مقامات پر لاکھوں سوگواران نے شرکت کی۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سے گفتگو، امریکی حملوں کی مذمت، سفارت کاری پر زور

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سے گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے رابطہ کرکے امریکی حملوں کی مذمت کی اور انہیں 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی قرار دیا، جبکہ ترکی اور عمان کے ساتھ بھی سفارتی رابطے کیے۔

پاکستان اور قطر کی امریکا ایران جنگ بندی کے لیے نئی سفارتی کوششیں، مذاکرات بحال کرانے کے رابطے

پاکستان اور قطرامریکا ایران جنگ بندی کے لیے سفارتی رابطے

ترک خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان اور قطر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات بحال کرانے کے لیے سرگرم ہیں، جبکہ اسلام آباد میں مذاکرات کے اگلے دور کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔

علی خامنہ ای نماز جنازہ: تین بیٹوں کی شرکت، مجتبیٰ خامنہ ای سکیورٹی خدشات کے باعث غیر حاضر

علی خامنہ ای نماز جنازہ میں تین بیٹوں کی شرکت

تہران میں علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد شریک ہوئے، جہاں ان کے تین بیٹے مسعود، میثم اور مصطفیٰ خامنہ ای بھی موجود تھے، جبکہ مجتبیٰ خامنہ ای سکیورٹی خدشات کے باعث تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت، ایرانی قیادت سے اظہارِ تعزیت

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شریک

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد تہران پہنچا جہاں انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ وفد نے ایرانی قیادت سے ملاقات کی اور پاکستان کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکا پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے اعلان کے بعد بحری جہاز سمندر میں موجود

ایران نے لبنان میں اسرائیلی حملوں اور امریکا پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایرانی حکام کے مطابق بحری جہازوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے جبکہ عالمی تیل منڈیوں میں نئی بے یقینی پیدا ہو گئی ہے۔

محسن نقوی ایران روانہ، پاک ایران تعلقات اور ایران امریکا مذاکرات پر اہم ملاقاتیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے سرکاری دورے پر روانگی کے موقع پر

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر ایران روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، علاقائی صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، امن معاہدے کے بعد تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان اسلام آباد امن معاہدے کے بعد پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے تاریخی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اعلیٰ سطحی دوروں پر اتفاق کیا۔

ٹرمپ کا ایران کے تیل کے اہم مرکز خارگ جزیرے پر قبضے کا عندیہ، بڑے حملوں کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف خارگ جزیرے پر قبضہ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ جزیرے اور دیگر توانائی تنصیبات پر کنٹرول حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ ان کے بیان کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی جبکہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹرمپ کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فائر بندی کا دعویٰ، اسرائیلی فوج نے بیروت کی جانب اپنی پیش قدمی روک دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپاسرائیل اور حزب اللہ اور ایران سے متعلق بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ان کی نتیجہ خیز گفتگو ہوئی جس کے بعد اسرائیلی فوج بیروت کی جانب پیش قدمی سے رک گئی۔ ٹرمپ کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ بھی مثبت رابطے ہوئے ہیں

ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے پر آمادہ،معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولا جا سکتا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری ہتھیار پر گفتگو کرتے ہوئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نہ صرف جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے بلکہ کسی بھی ذریعے سے ایسے ہتھیار حاصل نہ کرنے پر بھی آمادہ ہو گیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ پیش رفت امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

امریکا ایران معاہدہ جلد متوقع، مذاکرات آخری مرحلے میں داخل، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکا ایران معاہدہ قریب، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا معاہدے پر مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کھولنے، بارودی سرنگیں ہٹانے اور ایران پر اقتصادی پابندیوں میں نرمی جیسے اہم نکات شامل ہیں۔

ایران کے خلاف ممکنہ نئی جنگ، درجنوں امریکی کارگو طیارے اسلحہ لے کر اسرائیل پہنچ گئے، خطے میں کشیدگی

امریکی کارگو طیارے اسرائیل میں

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں امریکی کارگو طیارے گولا بارود اور فوجی سازوسامان لے کر اسرائیل پہنچے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مختلف فوجی اڈوں پر میزائلوں، اسلحے اور دیگر جنگی سامان کی ترسیل کی گئی

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، امن و استحکام اور علاقائی سفارتکاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آبنائے ہرمز میں کشیدگی: امریکا کی ایران کو سخت وارننگ، “پروجیکٹ فریڈم” کا اعلان

امریکی وزیر دفاع پریس کانفرنس آپریشن پروجیکٹ فریڈم کا اعلان

پیٹ ہیگسیتھ نے آبنائے ہرمز میں کمرشل شپنگ پر حملوں کی صورت میں ایران کو امریکی فائر پاور کے استعمال کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا آپریشن "پروجیکٹ فریڈم” کے ذریعے بحری راستے کھلوانے کے لیے تیار ہے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:21 AM
طلوع آفتاب06:49 AM
ظہر11:55 AM
عصر02:41 PM
مغرب05:01 PM
عشاء06:28 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6