وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے تہران میں اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات میں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔

پاکستان امن سفارتکاری کے حوالے سے امریکی کانگریس کا تعریفی خط
امریکی کانگریس رکن نے پاکستان کی قیادت کے سفارتی کردار کو سراہا

بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جو تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی پیش رفت اور ثالثی سفارتکاری سے متعلق اہم امور زیر غور آئے۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ایرانی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ایران امریکا تنازع کے حل کے لیے پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ امن اور مذاکرات کا حامی رہا ہے۔

بیان کے مطابق تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ہوائی اڈے پر محسن نقوی کا استقبال کیا، جس کے بعد دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان اہم ملاقات بھی ہوئی۔

محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات میں امن مذاکرات کی بحالی، خطے میں پائیدار امن اور تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک نے پاکستان اور ایران کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ضروری ہے۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]