آبنائے ہرمز میں کشیدگی: امریکا کی ایران کو سخت وارننگ، “پروجیکٹ فریڈم” کا اعلان

امریکی وزیر دفاع پریس کانفرنس آپریشن پروجیکٹ فریڈم کا اعلان
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

آبنائے ہرمز میں کشیدگی: امریکا کی ایران کو سخت وارننگ، “پروجیکٹ فریڈم” کا اعلان، اس آپریشن کا مقصد عالمی تجارت کے لیے اہم بحری راستے کو محفوظ بنانا ہے

واشنگٹن: پیٹ ہیگسیتھ نے آبنائے ہرمز میں کمرشل شپنگ پر حملوں کی صورت میں ایران کو سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکا بحری راستوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ اس کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا تو اسے امریکی فائر پاور کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران سے جنگ نہیں چاہتا اور نہ ہی ایرانی فضاؤں یا پانیوں میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے، تاہم “پروجیکٹ فریڈم” کے تحت آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا یقینی بنایا جائے گا۔ اس آپریشن کا مقصد عالمی تجارت کے لیے اہم بحری راستے کو محفوظ بنانا ہے۔

آرمی چیف275ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے
کور کمانڈرز کانفرنس کا اہم اجلاس

پیٹ ہیگسیتھ نے جاپان اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے تحفظ کے لیے اقدامات میں امریکا کا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس اہم سمندری گزرگاہ کی ذمہ داری مشترکہ طور پر اٹھانا ہوگی۔

امریکی وزیر جنگ نے ایران کے اقدامات کو “بین الاقوامی بھتہ خوری” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ ناقابل قبول ہے اور عالمی برادری کو اس کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔

دوسری جانب جنرل ڈین کین نے کہا کہ امریکی افواج ایران کے خلاف بڑی کارروائیوں کے لیے تیار ہیں، تاہم فی الحال صورتحال اس حد تک نہیں پہنچی کہ مکمل جنگ دوبارہ شروع کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر “پروجیکٹ فریڈم” کا آغاز کیا گیا، جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی اور بحری سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہوں میں شامل ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی معیشت اور تیل کی قیمتوں پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔ موجودہ صورتحال میں امریکا اور ایران کے درمیان تناؤ ایک بار پھر خطے کو غیر یقینی کی طرف دھکیل رہا ہے، جبکہ عالمی طاقتیں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]