فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ، وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ، وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاعی و عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون اور علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر مصدق ملک کا نئی دہلی میں ایس سی او تہذیبی مکالمے سے اردو میں خطاب
مصدق ملک نے نئی دہلی میں ایس سی او کے پہلے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی کی

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے لیے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ملائیشین وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ملائیشیا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور تعاون کو سراہا۔ انہوں نے دفاع اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنوب مشرقی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے اعلیٰ سطح کے باقاعدہ دوروں، عسکری تعاون میں اضافے اور علاقائی و بین الاقوامی سیکیورٹی امور پر مسلسل مذاکرات کے ذریعے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دورے کے دوران کوالالمپور میں ملائیشیا کی وزارت دفاع پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملائیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل تان سری حاجی مالک رزاق سلیمان اور بری فوج، شاہی بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان بھی موجود تھے۔

بعد ازاں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد خالد بن نورالدین سے ملاقات کی، جس میں دفاعی شراکت داری کو وسعت دینے، دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان براہِ راست روابط مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر بھی جائیں گے، جہاں انہیں ادارے کے ممتاز ہال آف فیم میں 21ویں رکن کی حیثیت سے شامل کیے جانے کی تقریب منعقد ہوگی۔

READ MORE FAQS”

سوال 1: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملائیشیا کا دورہ کیوں کیا؟

جواب: دورے کا مقصد پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاعی و عسکری تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

سوال 2: عاصم منیر نے ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات کی؟

جواب: جی ہاں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔

سوال 3: ملائیشیا کے وزیر دفاع سے ملاقات میں کن امور پر گفتگو ہوئی؟

جواب: ملاقات میں دفاعی شراکت داری میں توسیع، مسلح افواج کے درمیان براہِ راست روابط اور مشترکہ تعاون کے نئے امکانات پر بات ہوئی۔

سوال 4: ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر میں عاصم منیر کو کیا اعزاز دیا جائے گا؟

جواب: فراہم کردہ آئی ایس پی آر کی معلومات کے مطابق انہیں ادارے کے ممتاز ہال آف فیم میں 21ویں رکن کی حیثیت سے شامل کیا جائے گا۔


وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:20 AM
طلوع آفتاب06:47 AM
ظہر11:54 AM
عصر02:42 PM
مغرب05:01 PM
عشاء06:28 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6