ایران کے خلاف امریکا کا بڑا فوجی آپریشن شروع،ایرانی پاسداران انقلاب کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ایران کے خلاف امریکا کا بڑا فوجی آپریشن شروع،ایرانی پاسداران انقلاب کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ،ہتھیار ڈال دیں تو انہیں مکمل استثنیٰ اور بہتر سلوک دیا جائے گا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد امریکی مفادات اور شہریوں کو درپیش خطرات کا خاتمہ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی فوج نے حال ہی میں ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خلیجی ممالک میں ایران کا بھرپور جوابی حملہ کے بعد دھماکوں کے مناظر
ایران کے جوابی حملے کے بعد خلیجی ممالک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس آپریشن کے دوران ایران کے میزائل نظام اور دفاعی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کی میزائل انڈسٹری کو مکمل طور پر تباہ کرنے اور اس کی بحریہ کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا خطے میں اپنے فوجیوں اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو کم کیا جا سکے۔

امریکی صدر نے ایرانی پاسداران انقلاب کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ہتھیار ڈال دیں تو انہیں مکمل استثنیٰ اور بہتر سلوک دیا جائے گا، بصورت دیگر انہیں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ادھر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف شہروں میں حملوں کی اطلاعات ہیں۔ دارالحکومت تہران سمیت اصفہان، تبریز، قم اور کرج میں فضائی حملے کیے گئے، جبکہ کئی علاقوں میں دھوئیں کے بادل بھی دیکھے گئے۔

ایران نے ان حملوں کے بعد اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے اور امریکا و اسرائیل کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔ خطے میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور صورتحال انتہائی نازک ہو چکی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]