ٹرمپ کی تصویر والے امریکی سکے جاری، 100 سال بعد نیا ریکارڈ

ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے ایک ڈالر کے یادگاری سکے جاری کر دیے گئے، جس کے بعد وہ ایک صدی کے دوران امریکی کرنسی پر نظر آنے والے پہلے زندہ صدر بن گئے ہیں۔
ٹرمپ کا عاصم منیر کو فون، ایران سے مذاکرات کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، رائٹرز کے مطابق امریکا نے پاکستان سے ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی۔
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ کی پھر وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹرمپ نے جوہری ہتھیار روکنے کو امریکی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔
امریکا ایران جنگ: خلیجی ممالک ٹرمپ سے مایوس، امریکی اڈوں پر نظرثانی شروع

امریکا ایران جنگ کے دوران مؤثر سفارت کاری میں ناکامی پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین میں بے چینی بڑھنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض خلیجی ممالک امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی جاری رکھنے یا متبادل سکیورٹی انتظامات پر غور کر رہے ہیں۔
کرس مرفی: جنگ امریکا کو کمزور، ایران کو مضبوط کر رہی ہے

امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع کا ہر گزرتا دن امریکا کو کمزور اور ایران کو مضبوط کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کردیا، معاہدہ ہونے کی صورت میں فوجی کارروائی نہیں ہوگی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر مجوزہ فوجی حملہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ ایران اور خطے کے دیگر ممالک کی درخواست پر کیا گیا، تاہم حملے کی مستقل منسوخی ایران کے ساتھ جلد معاہدہ طے پانے سے مشروط ہوگی۔
سعودی وزیر دفاع کی صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، محمد بن سلمان کا اہم پیغام پہنچایا

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات کی، جس میں ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچایا گیا جبکہ ایران، عراق، حوثیوں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی اہم گفتگو ہوئی۔
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں، ایرانی فوج

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے حملے روکنے کے بعد ایران نے بھی اپنی جوابی کارروائیاں معطل کر دی ہیں، جبکہ تہران کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد امریکا کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانا تھا۔
صدر ٹرمپ نے ایران پر ایک روزہ حملے روک دیے، سفارت کاری کو موقع دینے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفارت کاری کو مزید موقع دینے کیلئے امریکی فوج کو ایک روز تک ایران پر نئے حملے نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی، جبکہ عمانی ثالثی کے تحت ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
امریکا کے نئے ٹیرف: پاکستان سمیت 60 ممالک پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد

امریکا نے جبری مشقت کی روک تھام سے متعلق قوانین پر عمل درآمد میں ناکامی کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان سمیت 60 سے زائد تجارتی شراکت دار ممالک پر 10 سے 12.5 فیصد نئے ٹیرف عائد کر دیے، جن کا اطلاق 24 جولائی سے شروع ہو گیا۔