ایران: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا نجف اور کوفہ میں مقاماتِ مقدسہ کا دورہ

آصف علی زرداری کا نجف اور کوفہ میں مقاماتِ مقدسہ کا دورہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ایران: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا نجف اور کوفہ میں مقاماتِ مقدسہ کا دورہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے دورے کے دوران نجف اور کوفہ میں واقع مقدس مقامات کی زیارت کی۔ نجف اشرف میں صدرِ مملکت نے حضرت علیؓ کے روضۂ مبارک پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

صدر زرداری نے مسجد کوفہ میں نوافل ادا کیے اور حضرت علیؓ سے منسوب تاریخی مکان کی بھی زیارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد، باہمی بھائی چارے اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔

صدر آصف زرداری عراق کے چار روزہ دورہ پر بغداد پہنچ گئے
صدرِ مملکت آصف علی زرداری عراق کے سرکاری دورے پر بغداد پہنچنے پر عراقی حکام سے مصافحہ کر رہے ہیں

آصف علی زرداری کا نجف اور کوفہ میں مقاماتِ مقدسہ کا دورہ کے دوران صدرِ مملکت نے نجف اور کوفہ کے منتظمین، مبلغین اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ان ملاقاتوں میں نجف کے گورنر اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔ ملاقاتوں میں مذہبی ہم آہنگی، مسلم دنیا کے درپیش چیلنجز اور بین المذاہب احترام پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری کا نجف اور کوفہ میں مقاماتِ مقدسہ کا دورہ کو پاکستان اورعراق کے عوام کے درمیان روحانی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]