بریکنگ نیوز

پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ : افغان دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ

پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ: افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ قرار

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی، خود مختاری اور خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہے اور 2022 سے اب تک افغانستان سے ہونے والے حملوں میں پاکستانی شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کی 1200 سے زائد جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خطاب کرتے ہوئے قومی علماء مشائخ کانفرنس کی تقریب

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تاریخی خطاب: ریاستِ طیبہ، پاکستان اور تحفظِ حرمین پر واضح مؤقف

قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا تعلق روحانی و نظریاتی بنیادوں پر قائم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اللہ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے۔ دہشتگردی کو بھارت کا وطیرہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن کو للکار کر جواب دیتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو دوسری جیل منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے

بانی پی ٹی آئی کو دوسری جیل منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اختیار ولی خان

اسلام آباد میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امورِ خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ حکومت بانی پاکستان تحریک انصاف کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر روزانہ احتجاج سے شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر ملک میں عدم استحکام پھیلانے، ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے اور نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے الزامات بھی عائد کیے۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقات

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقات

اسلام آباد میں پاکستان کے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دورہ پاکستان پر آئے ہوئے جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون، فوجی تربیت، انسداد دہشت گردی اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر انڈونیشیا نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن کے لیے کردار کو سراہا۔

ہنگور ڈے 2024 پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پیغام

ہنگور ڈے 2024 فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نیول چیف کا مضبوط دفاعی پیغام

ہنگور ڈے کے موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل کی مانند کھڑی ہے۔ انہوں نے ’’آبدوز ہنگور‘‘ کی بہادری کو پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی روشن مثال قرار دیا۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ آج بھی دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے جب کہ 8 جدید ہنگور کلاس آبدوزیں جلد فلیٹ میں شامل ہوں گی۔

آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور

آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط منظور، مشکل عالمی حالات کے باوجود مثبت پیش رفت کی تعریف

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد مجموعی ادائیگی 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحاتی ایجنڈے پر مؤثر عملدرآمد دکھایا ہے۔ نئی قسط موسمیاتی ریزیلینس اور اصلاحات میں تیزی کے لیے معاون ہوگی۔

جی ایچ کیو میں خطاب کرتے ہوئے عاصم منیر کا افغانستان اور بھارت کو دوٹوک پیغام

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا افغانستان اور بھارت کو دوٹوک پیغام، طالبان حکومت فتنۃ الخوارج یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرے

سی ڈی ایف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افغانستان طالبان اور بھارت کو پاکستان کی سرحدی سلامتی پر واضح اور سخت پیغام دیا۔ جی ایچ کیو میں افسران سے خطاب کے دوران انہوں نے بڑھتے خطرات اور دفاعی تیاریوں پر زور دیا۔

بھارتی سرپرست دہشتگردوں

قلات میں کامیاب آپریشن 12 بھارتی سرپرست دہشتگردوں کا خاتمہ، سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں خفیہ معلومات پر مبنی کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 12 بھارتی سرپرست دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن اور عزم استحکام مہم جاری رہے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان پر شدید تنقید

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان پر شدید تنقید ، فوج مخالف بیانیہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں قید میں موجود پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا فوج مخالف بیانیہ اب محض سیاست نہیں رہا بلکہ قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا شخص جو خود کو عقلِ کل سمجھتا ہے، افواج پاکستان پر ہرزہ سرائی کرکے ریاست کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]