اسلام آباد

شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کرے گا

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پہلی بار شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے حکام کو تیاریوں کی ہدایت دی اور کہا کہ یہ موقع پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو بہتر بنانے اور خطے میں تعاون بڑھانے کا ذریعہ ہوگا۔ ساتھ ہی ٹی چوک فلائی اوور اور ٹرانسپورٹ منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

چیف جسٹس نے جسٹس منصور علی شاہ کو ییل یونیورسٹی تقریب میں شرکت کی اجازت نہ دی

چیف جسٹس نے جسٹس منصور علی شاہ کو ییل یونیورسٹی تقریب میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو ییل یونیورسٹی کے عالمی سیمینار میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ کے مطابق 8 ستمبر کو عدالتی سال کا آغاز ہے اور تمام ججز کی شرکت لازمی ہے۔

الیکشن کمیشن نے رانا ثناء اللہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا

الیکشن کمیشن نے رانا ثناء اللہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا – سینیٹ نشست کا بڑا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پاکستان اور قازقستان کے تعلقات کا نیا دور

شہباز شریف اور قازق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان اور قازقستان کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

وزیر اعظم شہباز شریف اور قازقستان کے نائب وزیر اعظم مورات نورتیلو کی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، کنیکٹیویٹی اور سی پیک کے تحت تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں ملکوں نے مستقبل میں اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔

میجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی میں فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جا رہی ہے

میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی، وزیرِاعظم، فیلڈ مارشل ، وفاقی وزرا اور اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

میجر عدنان اسلم شہید نے بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ شہید کی قربانی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ثابت قدمی کی ایک اور روشن مثال ہے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع – اسلام آباد کورٹ

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ عدالت نے عمران خان کو 9 مئی واقعات اور دیگر مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے حکم کو برقرار رکھا، جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت بھی 7 اکتوبر تک بڑھا دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں رولز اکثریت رائے سے منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں پریکٹس اینڈ پروسیجر اور اسٹیبلشمنٹ رولز اکثریت رائے سے منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ کی فل کورٹ میٹنگ اختلافات اور تنازعات کے ساتھ ختم ہوئی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں قواعد اکثریتی ووٹ سے منظور ہوئے جبکہ 5 ججوں نے کھل کر مخالفت کی۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس اعجاز اسحاق کے خطوط زیر بحث نہ لائے جانے پر عدالتی تقسیم اور شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]