
عمران خان میڈیکل رپورٹ : اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم کی نئی صحت کی تفصیلات
اڈیالہ جیل میں عمران خان کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔ کان اور دانت کے مسائل کے سوا مجموعی صحت بہتر قرار، 15 ڈاکٹرز نے معائنہ کیا۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔ کان اور دانت کے مسائل کے سوا مجموعی صحت بہتر قرار، 15 ڈاکٹرز نے معائنہ کیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں کئی علاقے زیرآب آگئے، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک بلند ہوگئی۔ واسا نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ صرف 24 گھنٹوں میں مزید 19 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ مجموعی مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

پاکستان میں مون سون بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی تباہی نے ایک بار پھر این ایف سی ایوارڈ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ صوبوں کو ملنے والے وسائل کے مؤثر استعمال اور مقامی حکومتوں کے کردار پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفارت خانے کے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خونی رشتوں کی مانند ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بھکاری مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے جبکہ سعودی عرب نے بھی ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے وار تیز ہوگئے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 مریض سامنے آگئے، متاثرین کی مجموعی تعداد 189 ہو گئی۔ شہری اور دیہی علاقوں میں صورتحال تشویشناک ہے۔

قومی اسمبلی میں عمر ایوب نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کا چیمبر سیل کر دیا گیا۔ تمام ملازمین کے تبادلے بھی کر دیے گئے جبکہ نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری جلد متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین پر روانہ ہو گئے۔ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، چینی قیادت اور تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ اہم تجارتی معاہدوں کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی حامد میر کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔

قابل تقسیم مالی وسائل کی تقسیم کے لیے گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) اجلاس 29 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت صوبوں کو مالیاتی اعداد و شمار، قرض پر سود، انسداد دہشت گردی اور دفاعی اخراجات سے آگاہ کرے گی۔ اجلاس میں بی آئی ایس پی سمیت دیگر بڑے اخراجات پر بھی مشاورت ہوگی۔ وزارتی کمیٹی پہلے ہی نئی حکمت عملی تیار کرچکی ہے، جبکہ اجلاس میں صوبوں اور مرکز کے درمیان حصے کا تعین کلیدی موضوع ہوگا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ اجلاس ہنگامہ خیز ثابت ہوگا کیونکہ ماضی میں صرف چار این ایف سی ایوارڈ نتیجہ خیز رہے ہیں۔