
بسنت: مہنگی ڈور اور پتنگ نے شہریوں کی خوشیاں چھین لیں
لاہور میں ڈور، پتنگ اور گڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے متوسط اور غریب طبقے کے لیے بسنت منانا مشکل بنا دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب نان اور روٹی کی قیمت مقرر ہو سکتی ہے تو پتنگ اور ڈور کے ریٹ کیوں نہیں؟








