سیاست

نواز شریف مریم نواز ایرانی سفیر ملاقات

نواز شریف ایرانی سفیر ملاقات: پاک ایران تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں تجارت، توانائی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

عمران خان طبی معائنہ کیس

عمران خان طبی معائنہ کیس پر عدالت سخت، سپرنٹنڈنٹ جیل کو فوری طلبی

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے سے متعلق درخواست پر عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ایک گھنٹے میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، جبکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلاء کی ملاقات کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک بلوچستان کے وزیر داخلہ

کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک بلوچستان کے نئے وزیر داخلہ مقرر

رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کو بلوچستان کا نیا وزیر داخلہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ آج گورنر بلوچستان سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ صوبائی وزیر داخلہ کا قلمدان گزشتہ دو برس سے وزیراعلیٰ کے پاس تھا، جو اب علی مدد جتک کو سونپ دیا گیا ہے۔ سیاسی حلقوں کے مطابق نئی تقرری سے صوبے میں امن و امان اور داخلی سلامتی کے امور میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا انتقال، آزاد کشمیر میں سوگ

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور اسلام آباد میں زیر علاج تھے۔ آزاد کشمیر حکومت نے ان کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ نمازِ جنازہ کل کھڑی شریف میرپور میں ادا کی جائے گی۔

ایمان مزاری متنازع ٹویٹس کیس میں عدالتی حکم، فیصلے سے پیراگراف حذف

ایمان مزاری متنازع ٹویٹس کیس، فیصلے سے متنازع پیراگراف حذف کرنے کا حکم

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس میں عدالت نے فیصلے میں شامل ایران اور دیگر ممالک سے متعلق پیراگراف حذف کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مذکورہ جملے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور یہ محض تحریری غلطی کے باعث فیصلے میں شامل ہو گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کا دھرنا اور نعرے بازی، سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس سے ملاقات

سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کا دھرنا، نعرے بازی، سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس سے ملاقات

سپریم کورٹ کے باہر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دھرنا دے دیا، نعرے بازی کی گئی جبکہ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات بھی ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تحفظات، وزیراعلیٰ کے پی کا سپریم کورٹ میں دھرنا

بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تحفظات، وزیراعلیٰ کے پی کا سپریم کورٹ میں دھرنا

بانی پی ٹی آئی کی صحت اور مبینہ خفیہ طبی آپریشن پر تحفظات کے باعث وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی قیادت کے ہمراہ سپریم کورٹ میں دھرنا دے دیا۔ رجسٹرار سے ملاقات کے باوجود چیف جسٹس سے ملاقات نہ ہو سکی۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]