
متنازع ٹویٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، پولیس کا جسمانی ریمانڈ مسترد۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور صدر مملکت کے اعتراضات کے باوجود دانش اسکولز اتھارٹی، گھریلو تشدد روک تھام اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل منظور کرلیے گئے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی بھی شرکت کرے گی، اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے تحفظات مشاورت سے دور کر لیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم اتفاقِ رائے سے منظور ہوئی تھی اور اسی اتفاق سے اس میں اصلاحات ممکن ہیں۔ گل پلازہ آتشزدگی، پی ٹی آئی ملاقاتوں اور ضلعی حکومتوں سے متعلق اہم بیانات۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دو روزہ حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے تیراہ میں آپریشن کو صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر شروع کیے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ زبردستی اور بند کمروں کے فیصلے امن قائم نہیں کر سکتے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، حکومت پنجاب نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگنے کا فیصلہ کر لیا، جبکہ حلقہ بندیاں اور الیکشن رولز تاحال مکمل نہیں ہو سکے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپریشنز کے باوجود امن کی کوئی ضمانت نہیں، ناکام پالیسیوں کی مخالفت پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔