اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی کی 2 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ ایمان مزاری اور ہادی علی حفاظتی ضمانت سماعت
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی کی 2 روزہ حفاظتی ضمانت منظور، عدالت نے دونوں درخواست گزاروں کو دس، دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دونوں کی دو روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ دونوں ملزمان دو دن کے اندر اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

سماعت جسٹس اعظم خان نے کی، جس دوران عدالت عالیہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے دونوں درخواست گزاروں کو دس، دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی جرگے سے تیراہ میں آپریشن کے حوالے سے خطاب
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ضلع خیبر کے مشران سے خطاب

عدالت میں پیش رفت کے دوران بتایا گیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف ایف آئی آر لیک کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس کے بعد معاملہ مزید سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔

لیگل برانچ کو تالا لگانے کا واقعہ

دوسری جانب ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف نئی ایف آئی آر سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں واقع لیگل برانچ کو تالا لگا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیگل برانچ کے عملے پر ایف آئی آر لیک کرنے کا الزام ہے، جس کے پیش نظر پولیس کے سینئر افسران کے احکامات پر لیگل برانچ کو عارضی طور پر سیل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف یہ ایف آئی آر جولائی میں درج کی گئی تھی، تاہم دونوں نے اس ایف آئی آر میں اس وقت ضمانت حاصل نہیں کی تھی۔

حکام کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ گزشتہ روز سے ہی حفاظتی ضمانت کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود تھے، جس پر آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں عارضی ریلیف فراہم کر دیا۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]