ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ گرفتاری کے بعد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل، جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ گرفتار
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ گرفتاری کے بعد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل،انسداد دہشت گردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ گرفتاری کے بعد سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت پولیس نے ملزمان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالتی کارروائی کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو سرینہ چوک انڈر پاس کے قریب گاڑی رکوا کر گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کے موبائل فونز بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ ایمان مزاری اور ہادی علی حفاظتی ضمانت سماعت
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی حفاظتی ضمانت پر سماعت

تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جا رہے تھے اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی وین میں سوار تھے۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور منظور ججہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ نے اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور کسی بھی دباؤ کے سامنے جھکیں گے نہیں، چاہے انہیں جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق موجودہ کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جبکہ انہیں گواہوں پر جرح کے لیے 4 دن کا وقت بھی دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ مقررہ مدت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں یہ آرڈر غیر مؤثر ہو جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]