سیاست

مصطفیٰ کمال کی عمران فاروق کے قتل کیس پر پریس کانفرنس الطاف حسین کو مہاجر قوم کا ’’سب سے بڑا غدار‘‘ قرار

مصطفیٰ کمال کا عمران فاروق کے قتل کا الزام بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر عائد

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے قتل کروایا، انہوں نے را سے مالی معاونت لینے سمیت سنگین الزامات عائد کیے۔

لائیو انٹرویو کے دوران اچانک خلل پر احسن اقبال کی وضاحت

لائیو انٹرویو کے دوران اچانک خلل پر احسن اقبال کی وضاحت، سیاسی رنگ نہ دینے کی اپیل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام کے دوران اچانک خلل پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ گھریلو نوعیت کا تھا اور اسے غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ ان کے مطابق وہ کچھ ہی دیر بعد دوبارہ پروگرام میں شامل ہو گئے تھے۔

بیرسٹر شہزاد اکبر پر حملہ ناک اور جبڑا فریکچر

لندن میں بیرسٹر شہزاد اکبر پر حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر، پولیس تفتیش شروع

لندن میں سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی مرزا شہزاد اکبر پر ایک بار پھر حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں، واقعہ سیاسی اور قانونی تنازعات کے پس منظر میں پیش آیا۔

علیمہ خان عمران خان بیان میڈیا سے گفتگو

علیمہ خان عمران خان بیان، مذاکرات کی بات کرنے والا پارٹی کا حصہ نہیں

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ پارٹی میں جو بھی مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ نہ تو بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کے ساتھ ہے اور نہ ہی عمران خان کا ساتھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسٹریٹ موومنٹ کا پیغام خیبر پختونخوا کی قیادت کو دے دیا ہے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا

توشہ خانہ ٹو کیس : خصوصی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی

خصوصی عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید اور ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت کے مطابق سعودی ولی عہد کی جانب سے تحفے میں ملنے والا قیمتی بلغاری جیولری سیٹ انتہائی کم قیمت پر خریدا گیا، جو امانت میں خیانت کے زمرے میں آتا ہے۔

سانحہ نو مئی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت

سانحہ نو مئی کیس فیصلہ: یاسمین راشد کو 10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری

انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ نو مئی لاہور کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو دس دس سال قید جبکہ شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔

عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا اعلان

جنوری میں عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا اعلان،والد کو جیل میں ’ڈیتھ سیل‘ میں رکھنے کا الزام

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے جنوری میں پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دینے کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے والد کو جیل میں غیر انسانی حالات میں ’ڈیتھ سیل‘ میں رکھا گیا ہے۔ اسکائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے جیل میں سہولیات کی کمی، ملاقاتوں میں رکاوٹ اور شدید ذہنی دباؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔

بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

یوٹیوبر عادل راجہ نے لندن ہائی کورٹ کے حکم پر بریگیڈیئر راشد نصیر پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات پر اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر باقاعدہ معافی شائع کردی ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق عادل راجہ نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس الزامات کا کوئی ثبوت موجود نہیں تھا۔ عدالت نے عدم تعمیل کی صورت میں سزا، اثاثوں کی ضبطی اور بھاری جرمانے کی ہدایت بھی دے رکھی تھی۔

الیکشن کمیشن کا کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست مسترد کر دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ پولنگ 28 دسمبر کو مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگی۔ کمیشن نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، ووٹرز اور پولنگ عملے کے تحفظ اور پُرامن انتخابات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، جبکہ رکن الیکشن کمیشن بلوچستان نے موسم اور امن و امان کی بنیاد پر اختلافی نوٹ تحریر کیا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]