لائیو انٹرویو کے دوران اچانک خلل پر احسن اقبال کی وضاحت، سیاسی رنگ نہ دینے کی اپیل

لائیو انٹرویو کے دوران اچانک خلل پر احسن اقبال کی وضاحت
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

لائیو انٹرویو کے دوران اچانک خلل پر احسن اقبال کی وضاحت، سیاسی رنگ نہ دینے کی اپیل

اسلام آباد (رئیس الاخبار) : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام کے دوران پیش آنے والے اچانک خلل پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُمید ہے اس معاملے کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ نہیں دیا جائے گا۔

جمعرات کی شب احسن اقبال معروف اینکر وسیم بادامی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے براہِ راست شریک تھے۔ پروگرام کے دوران جب وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات پر گفتگو کر رہے تھے تو اچانک ان کی آواز میں خلل آیا اور ایک بلند آواز سنائی دی جس میں کہا گیا: ’بند کرو اسے‘۔ اس کے فوراً بعد احسن اقبال کی کال منقطع ہو گئی۔

واقعے کے بعد پروگرام کے میزبان وسیم بادامی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہا کیا ہوا ہے اور امید ہے کہ سب خیریت ہے۔ کچھ ہی دیر بعد احسن اقبال دوبارہ پروگرام میں شامل ہوئے اور بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئیں اور بعض صارفین نے اسے سیاسی نوعیت کا واقعہ قرار دیا۔ تاہم وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے جمعے کی صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ براہِ راست نشریات کے دوران ان کے قریب کسی جگہ بحث ہو رہی تھی اور متعلقہ شخص کو علم نہیں تھا کہ وہ لائیو آن ایئر ہیں، جس کے باعث مختصر خلل پیدا ہوا۔

سندھ کے طلبہ کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دروازے کھل گئے: ’بھٹو اسٹیم اسکالر شپ‘ کا باقاعدہ اعلان
سندھ حکومت کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے ‘بھٹو اسٹیم اسکالر شپ’ کا اعلان۔

لائیو انٹرویو کے دوران اچانک خلل پر احسن اقبال کی وضاحت کہا کہ وہ کچھ ہی دیر بعد دوبارہ پروگرام میں شامل ہو گئے تھے اور عوام سے اپیل کی کہ اس واقعے کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

لائیو انٹرویو کے دوران اچانک خلل پر احسن اقبال کی وضاحت انہوں نے سینئر صحافی اجمل جامی کی ایک پوسٹ کے جواب میں دی۔ اجمل جامی کے مطابق انہوں نے ویڈیو کلپ دیکھنے کے بعد احسن اقبال سے بات کی تھی، جس پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر خاندانی اجتماع تھا اور بچے اچانک ان کے اسٹڈی روم میں داخل ہو گئے تھے، جس کے باعث یہ صورتِ حال پیدا ہوئی۔

 

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے احسن اقبال سے بات کی ہے، بچوں کے اچانک اسٹڈی روم میں آنے کی وجہ سے یہ خلل پیش آیا، تاہم سب خیریت ہے اور احسن اقبال دوبارہ پروگرام میں شامل ہو گئے تھے۔

حکومتی حلقوں کے مطابق واقعے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دینا درست نہیں اور یہ محض ایک گھریلو نوعیت کا معاملہ تھا۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]