• Contact Us
  • About Us
پیر, 13 اکتوبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

بھارت کا پاکستان کو بڑے سیلابی خطرے کا الرٹ،ترجمان دفترِ خارجہ

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
اگست 25, 2025
in تازه ترین, پاکستان, موسم / ما حولیات
دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، بھارت کا پاکستان کو بڑے سیلابی خطرے کا الرٹ

دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند، سیلابی ریلوں نے کئی دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

590
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

 سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کا پاکستان کو بڑے سیلابی خطرے کا الرٹ — دریائے ستلج اور دریائے توی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند

اسلام آباد : — بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو ممکنہ بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے وزارتِ خارجہ کو دریائے ستلج میں ہائی فلڈ (اونچے درجے کے سیلاب) کے خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے باضابطہ اطلاع دی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بھارت نے بتایا ہے کہ 25 اگست کو دریائے ستلج میں شدید سیلابی ریلے کا امکان ہے۔ اس سے قبل بھارت نے 24 اگست کو بھی دریاے توی میں بڑے سیلاب کے خطرے کی اطلاع پاکستان کو دی تھی۔ دونوں اطلاعات سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کی صورتحال کے تبادلے کے تناظر میں موصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد گرفتار

الخدمت کے تعاون سے فلسطین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ، 100 ٹن سامان شامل

غزہ امن معاہدہ؛ شہباز شریف کی شرم الشیخ آمد، مشرق وسطیٰ میں امن کی نئی راہ

جنگ کے بعد پہلا باضابطہ رابطہ

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعدب ھارت کا پاکستان کو بڑے سیلابی خطرے کا الرٹ نہایت اہم ہیں۔ سیلاب کے خدشات اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے بھارت کا یہ بروقت الرٹ پاکستان کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات اٹھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

دریائے ستلج اور دریائے توی میں خطرے کی گھنٹی

بھارت کا پاکستان کو بڑے سیلابی خطرے کا الرٹ کے بعد پاکستانی حکام نے دریاؤں میں پانی کی سطح پر کڑی نظر رکھنی شروع کر دی ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اس وقت بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔

دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا، جب کہ تربیلا، کالا باغ اور چشمہ پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔

یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اگلے چند روز میں سیلابی ریلے مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔

پنجاب کے کئی اضلاع زیرِ آب

سیلابی ریلوں نے پنجاب کے کئی اضلاع کو متاثر کیا ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی کے دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق متاثرہ دیہات کے مکینوں اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم کئی علاقے اب بھی شدید خطرے کی زد میں ہیں۔

بہاولنگر میں فصلوں کی تباہی

بہاولنگر ضلع کی تحصیل منچن آباد کے علاقے وزیرا گدوکا اور میکلوڈ گنج میں آنے والے سیلابی ریلے نے زراعت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کھڑی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

خاص طور پر:

دھان

تل

اور چارہ جات

کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں، جس سے کسان سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نقصان کا ازالہ کرنے میں طویل وقت درکار ہوگا اور کسانوں کو حکومتی امداد کے بغیر فصلوں کی بحالی مشکل ہو گی۔

پاکستان میں بارش اور دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال تشویشناک

پی ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ

بھارت کا پاکستان کو بڑے سیلابی خطرے کا الرٹ کے بعد پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بھی الرٹ جاری کر دیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ:

دریائے ستلج کے قریب تمام حساس علاقوں میں ایمرجنسی ٹیمیں تعینات کی جائیں۔

دیہات میں رہائش پذیر لوگوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

جانوروں اور زرعی اراضی کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ دریائے ستلج کی بلند سطح نے سرحد کے قریب موجود کئی علاقوں کو براہِ راست خطرے میں ڈال دیا ہے۔

سیلابی صورتحال کا قومی منظرنامہ

اس وقت ملک بھر میں دریاؤں کی صورتحال کچھ یوں ہے:

دریائے ستلج: گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے کا سیلاب۔

ہیڈ سلیمانکی: درمیانے درجے کا سیلاب۔

دریائے چناب: ہیڈ مرالہ اور خانکی پر نچلے درجے کا سیلاب۔

دریائے سندھ: گڈو اور سکھر پر درمیانے درجے، جب کہ تربیلا، کالا باغ اور چشمہ پر نچلے درجے کا سیلاب۔

یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ کئی مقامات پر خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے بلکہ آئندہ دنوں میں مزید علاقوں کو متاثر کرنے کا اندیشہ ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا بارشیں اور , بھارت کا پاکستان کو بڑے سیلابی خطرے کا الرٹڈیموں میں پانی کی سطح بلند
شدید بارشوں کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ڈیموں میں پانی کی سطح بلند، دریاؤں میں سیلابی ریلے

ماہرین کی رائے

ماہرینِ موسمیات اور فلڈ کنٹرول حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کو بڑے سیلابی خطرے کا الرٹ اگرچہ مثبت اقدام ہے، تاہم اصل چیلنج پاکستان کے اپنے اندرونی انتظامات ہیں۔ اگر متاثرہ دیہات کے لوگوں کو بروقت نکالا نہ گیا اور سیلابی ریلوں کا رخ نہ بدلا گیا تو نقصان مزید بڑھ سکتا ہے۔

دریائے ستلج اور دریاے توی کے متعلق بھارت کا پاکستان کو بڑے سیلابی خطرے کا الرٹ نے پاکستان میں ہنگامی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ پنجاب کے کئی اضلاع میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں، فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور مکانات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

حکومتِ پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا، خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور متاثرہ کسانوں کی مدد کرنا ہے۔ آنے والے دن اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا پاکستان اس بڑے قدرتی چیلنج سے کتنا مؤثر انداز میں نمٹ پاتا ہے۔

Water level in Tawi river in Jammu swells due to continuous rains in the upper reaches pic.twitter.com/x1G8a7u5m5

— JAMMU LINKS NEWS (@JAMMULINKS) August 24, 2025
Tags: Chenab RiverFlood AlertFlood SituationIndiaIndus RiverPDMASutlej RiverTawi Riverبھارتپاکستانپی ڈی ایم اےدریائے تویدریائے چنابدریائے ستلجدریائے سندھسیلابسیلابی ریلے
Previous Post

این ایف سی اجلاس میں آبادی کے حصے میں کمی اور نئے فارمولے کی تجویز

Next Post

سعودی عرب کا گریٹر اسرائیل منصوبہ مسترد، فلسطین کے حل پر دو ٹوک مؤقف

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

کراچی سہراب گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف آپریشن
پاکستان

کراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد گرفتار

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 13, 2025
الخدمت کے تعاون سے فلسطین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ
پاکستان

الخدمت کے تعاون سے فلسطین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ، 100 ٹن سامان شامل

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 13, 2025
وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک
پاکستان

غزہ امن معاہدہ؛ شہباز شریف کی شرم الشیخ آمد، مشرق وسطیٰ میں امن کی نئی راہ

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 13, 2025
حماس غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا منظر
انٹر نیشنل

حماس غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت 20 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 13, 2025
ٹی ایل پی مارچ پولیس آپریشن کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
پاکستان

ٹی ایل پی مارچ پولیس آپریشن میں ایس ایچ او شہید، درجنوں اہلکار زخمی

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 13, 2025
سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، اسمبلی میں اظہارِ خیال
پاکستان

سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، بانی پی ٹی آئی کے اعتماد پر شکرگزار

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 13, 2025
کراچی کے موسم میں تبدیلی کے ساتھ خنکی کا آغاز
موسم / ما حولیات

کراچی کے موسم میں تبدیلی صبح خشک، رات میں خنکی

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 12, 2025
Next Post
گریٹر اسرائیل منصوبہ مسترد

سعودی عرب کا گریٹر اسرائیل منصوبہ مسترد، فلسطین کے حل پر دو ٹوک مؤقف

Comments 2

  1. پنگ بیک: سیلاب کے قہر سے شائی درہ گاؤں تباہ، مکانات، اسکول اور سڑکیں ملیامیٹ - Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  2. پنگ بیک: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی،بھارت نےدریائےچناب میں پانی چھوڑا
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • طورخم بارڈر پر پاک افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کے بعد تجارتی سرگرمیاں بند

    پاک افغان فورسز میں فائرنگ کے بعد طورخم بارڈر بند، آمدورفت اور تجارت معطل

    590 shares
    Share 236 Tweet 148
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے 5 وکٹ پر 313 رنز

    589 shares
    Share 236 Tweet 147
  • ڈاکٹر عابد رضا پاکستان کے ٹاپ 10 ماحولیاتی سائنسدانوں میں شامل

    595 shares
    Share 238 Tweet 149
  • پاک فوج افغان طالبان کے خلاف جوابی کارروائی میں شدید کامیابی، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • کیلیفورنیا ہیلی کاپٹر حادثہ، بچے سمیت 5 افراد زخمی، تحقیقات جاری

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar