پانی پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے، سندھ طاس معاہدے کا ہر صورت تحفظ کریں گے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کے لیے زندگی اور بقا کا معاملہ ہے، حکومت ہر صورت سندھ طاس معاہدے کے تقدس اور پاکستان کے آبی حقوق کا دفاع کرے گی۔
پنجاب سیلاب الرٹ: جلال پور پیر والا میں صورتحال خراب، فوج طلب

پنجاب سیلاب الرٹ، جلال پور پیر والا اور دریائے ستلج میں خطرناک صورتحال کے باعث فوج طلب۔
بھارت کا پاکستان کو بڑے سیلابی خطرے کا الرٹ،ترجمان دفترِ خارجہ

بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع دی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ کے مطابق قصور، اوکاڑہ، پاکپتن اور بہاولنگر کے کئی دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پنجاب میں مون سون بارشوں کا اسپیل 17 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی

پنجاب میں مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ تونسہ میں دریائے سندھ پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے جبکہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔