ایران میں عبوری لیڈرشپ کونسل قائم، آیت اللہ علی رضا عارفی بطور اہم رکن شامل، نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک نظام سنبھالے گی، کونسل میں مسعود پزشکیان اور عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژهای بھی شامل
تہران (یکم مارچ 2026): ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر ملک میں قیادت کے خلا کو پُر کرنے کے لیے عبوری لیڈرشپ کونسل تشکیل دے دی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس عبوری کونسل میں آیت اللہ علی رضا عارفی کو بطور اہم رکن شامل کیا گیا ہے، جو دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ مل کر ریاستی امور کی نگرانی کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق کونسل میں مسعود پزشکیان اور عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژهای بھی شامل ہیں۔ یہ تینوں رہنما مل کر عبوری طور پر ایران کے انتظامی، دفاعی اور پالیسی امور کو چلائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ عبوری کونسل اس وقت تک کام کرے گی جب تک نئے سپریم لیڈر کا انتخاب مکمل نہیں ہو جاتا۔ ایران کے آئین کے آرٹیکل 111 کے تحت قیادت کی منتقلی کے اس عمل کی نگرانی مجلس خبرگان رہبری کرے گی، جو نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے کی مجاز ہے۔
ممکنہ امیدواروں میں مجتبیٰ خامنہ ای، علی لاریجانی اور غلام حسین محسنی جیسے اہم نام زیر غور بتائے جا رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عبوری لیڈرشپ کونسل کا قیام ایران میں سیاسی استحکام برقرار رکھنے اور ریاستی نظام کو تسلسل دینے کے لیے ایک اہم اقدام ہے، جو آنے والے دنوں میں خطے کی صورتحال پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔
Alireza Arafi, Iranian cleric and a member of the Guardian Council, was selected as a member of the Leadership Council following the death of Supreme Leader Ali Khamenei, the spokesperson for Iran’s Expediency Council said on Sunday.
The other two members of the Leadership… pic.twitter.com/UNm92PvLqw
— Iran International English (@IranIntl_En) March 1, 2026