ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی محسن نقوی سے ملاقات —پاک افغانستان کشیدگی کم کرانے کی پیشکش ، پاک-ایران تعلقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی سیکیورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال
تہران (رئیس الاخبار) — ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی محسن نقوی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک-ایران تعلقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی سیکیورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی محسن نقوی سے ملاقات کے دوران محسن نقوی نے ایرانی صدر کو پاک-افغان بارڈر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا، جس پر ایرانی صدر نے برادرانہ انداز میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ "پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، ایران اپنے بھائی کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بات چیت اور تعاون کے تسلسل کو جاری رکھنا ناگزیر ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام نیک خواہشات کے ساتھ پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ "ایران اور پاکستان علاقائی امن و استحکام کے حقیقی شراکت دار ہیں۔”
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی محسن نقوی سے ملاقات(mohsin naqvi meet iran president) کے موقع ایرانی صدر نے زور دیا کہ خطے میں کسی بھی تنازع سے بچنے کے لیے سفارتی کوششوں اور باہمی رابطوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔
قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی اور ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور بارڈر مینجمنٹ کے امور پر بات چیت ہوئی۔
دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے داخلی سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ "سیکیورٹی اور انسداد منشیات کے شعبے میں ایران کے ساتھ عملی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔”
ایرانی وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ وہ جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے اورپاک-ایران تعلقات و تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔
بعد ازاں ایرانی میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا:
"اختلافات تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں، برادر ملکوں کے درمیان انہیں مذاکرات کے ذریعے حل کر لینا ہی دانشمندی ہے۔”
محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان ملاقات، پاک افغان بارڈر کے حوالے سے بریف کیا، ایرانی صدر کی پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کےلئے برادرانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش۔۔!! pic.twitter.com/S42JUfaKum
— Khurram Iqbal (@khurram143) October 29, 2025











Comments 1