طالبان رجیم: سابق افغان رکن پارلیمنٹ نے جلد خاتمے کی پیشگوئی

سابق افغان رکن پارلیمنٹ بکتاش سیاوش نے کہا ہے کہ طالبان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ان کے بقول افغانستان میں مزاحمتی تحریکیں طالبان رجیم کے خلاف عوامی ردعمل کی عکاس ہیں۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ: طالبان حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں کا آغاز

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے چیئرمین جنرل سمیع سادات نے طالبان حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں طالبان کے ارکان، اڈوں اور قیادت کو نشانہ بنایا جائے گا۔
پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا

پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی حمایت کرنے والی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے ردعمل کا انتظار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے بامعنی مذاکرات اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔
خواجہ آصف کا افغانستان کو انتباہ، بات نہ مانی تو کھلی جنگ ہوگی، کابل حکومت پاکستان کے خلاف ہندوتوا کی جنگ لڑ رہی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں افغانستان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی پشت پناہی بند نہ کی گئی تو صورتحال کھلی جنگ تک جا سکتی ہے۔
افغان سرزمین بھارت کی پراکسی بنی ہوئی ہے، دہشتگردوں کو بھارتی سرپرستی حاصل: خواجہ آصف

خواجہ آصف نے افغانستان کو بھارت کی پراکسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے، جبکہ بھارتی سرپرستی میں عناصر سرگرم ہیں۔
پاک افغان سرحد: پاکستان کا برطانوی نمائندے کے ریمارکس پر سخت ردعمل

دفتر خارجہ پاکستان نے افغانستان سے متعلق برطانوی نمائندہ خصوصی کے بیانات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور سرحدی دراندازی کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاک افغان سرحد پر کشیدگی: پاک فوج کا بھرپور جواب، دشمن کو پسپائی

پاک فوج نے افغانستان کی جانب سے چمن سیکٹر میں جارحیت کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے چوکیوں اور گاڑیوں کو تباہ کیا، جبکہ فتنہ الخوارج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
خواجہ آصف کا وزرائے دفاع اجلاس سے خطاب: افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے

خواجہ آصف نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی جیسے گروہوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔
آپریشن غضب للحق: افغانستان میں کارروائیاں جاری، 796 دہشتگرد ہلاک

آپریشن غضب للحق کے تحت افغانستان میں کارروائیوں کے دوران 796 دہشتگرد ہلاک، 1043 زخمی، 286 چوکیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
افغانی قابل اعتماد لوگ نہیں، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا مطالبہ، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں حملے ہو رہے ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اس وقت تک جاری رہنا چاہیے جب تک خطرہ مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے۔
افغان رجیم پر پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، 331 جنگجو ہلاک،500 خوارج زخمی، آپریشن غضب للحق جاری

پاکستان نے افغان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے آپریشن “غضب للحق” کے تحت بڑی کارروائی کی، جس میں 331 جنگجو ہلاک اور 500 زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد چیک پوسٹیں اور عسکری اہداف تباہ کیے گئے جبکہ کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
بلوچستان حملے پر بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی پریس کانفرنس

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ بلوچستان حملے پر بھارتی ردعمل پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہے، افغانستان اور اسرائیل سے متعلق اہم مؤقف بھی دیا۔
اسلام آباد: 21 دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہو رہی ہیں، فنڈنگ اور ٹارگٹس بھارت دے رہا ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت 21 بین الاقوامی دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہو رہی ہیں جبکہ دہشت گردوں کی فنڈنگ اور ٹارگٹس بھارت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ خودکش حملے نے تمام شکوک ختم کر دیے ہیں اور داعش، ٹی ٹی پی، افغان طالبان سمیت مختلف گروہوں کے گٹھ جوڑ کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں۔
پاکستان یمن کے تنازع کے پُرامن حل کا حامی، علاقائی استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت: ترجمان دفتر خارجہ کی پریس بریفنگ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان یمن کے تنازع کے پُرامن حل کی حمایت کرتا ہے اور خطے میں استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو خوش آئند قرار دیتا ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے، پاک سعودی روابط، چین اور افغانستان سے متعلق مؤقف اور سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے مطالبات سے بھی آگاہ کیا۔
پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ: افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ قرار

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی، خود مختاری اور خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہے اور 2022 سے اب تک افغانستان سے ہونے والے حملوں میں پاکستانی شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کی 1200 سے زائد جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی، حالیہ دہشت گردی کے واقعات، اور پاک–افغان تعلقات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک افغانستان کشیدگی کم کرانے کی پیشکش

تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک-افغان کشیدگی کم کرانے کے لیے ایران نے تعاون کی پیشکش کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی، اور بارڈر مینجمنٹ پر تفصیلی بات چیت کی۔
دوحہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر متفق

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک ہفتے تک جاری رہنے والی خونریز جھڑپوں کے بعد قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں فوری جنگ بندی طے پا گئی۔ یہ پیش رفت خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک نئی امید بن کر سامنے آئی ہے، تاہم اصل چیلنج اعتماد کی بحالی اور دہشت گرد گروہوں پر قابو پانے کا ہے۔
پاک افغان سیز فائر طالبان حکومت کی درخواست پرکیا، طویل مدتی امن کیلئے گیند اب کابل کے کورٹ میں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں افغانستان کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان نے 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر انسانی ہمدردی کے تحت کیا، مگر اب فیصلہ کابل کو کرنا ہے کہ وہ امن چاہتا ہے یا تصادم۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی، اور پاکستان اپنے دفاع کا ہر حق محفوظ رکھتا ہے۔ شہباز شریف نے غزہ امن معاہدے، فلسطینی ریاست، اور آئی ایم ایف پروگرام پر بھی اہم گفتگو کی۔
بھارت افغانستان میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے جا رہا ہے،بھارتی وزیر خارجہ کی افغان وزیرخارجہ سے ملاقات

بھارت نے تین سال بعد افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے اعلان کیا کہ کابل میں موجود "تکنیکی مشن” کو اب سفارتخانے کی سطح پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ طالبان کے ساتھ تعلقات میں نئی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے بعد جنوبی ایشیا میں سفارتی توازن میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہیں۔
افغانستان میں انٹرنیٹ سروسز معطل – شہری رابطوں پر بڑا اثر

افغانستان بھر میں اچانک بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن سروسز معطل کر دی گئیں۔ نیٹ بلاکس کے مطابق اس وقت صرف 14 فیصد سروسز کام کر رہی ہیں، جس سے شہری رابطے شدید متاثر ہیں۔