پاک افغان سرحد پر کشیدگی: پاک فوج کا بھرپور جواب، دشمن کو پسپائی
چمن: پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر کشیدگی کے دوران افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلااشتعال جارحیت کا پاک فوج نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق چمن سیکٹر میں پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی، جبکہ سرحدی علاقوں میں صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق پاک فوج دفاعِ وطن کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ سرگرم ہے اور ملک کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا، جس کا مقصد دہشتگرد عناصر کا مکمل خاتمہ اور سرحدی علاقوں میں امن کا قیام ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ کارروائی پاک افغان سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے، جو دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
🚨⚠️Operation Ghazab-lil-Haq 💥
Pakistan Army continues a swift and decisive response to unprovoked aggression by Afghan Taliban 💥 TTA #Afghanistan#Pakistan Army effectively targeted and destroyed multiple Afghan Taliban posts in Chaman sector.
Afghan Taliban positions at… pic.twitter.com/k8bM5BdcRV
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) April 28, 2026