ایران جوہری معاہدے کیلئے تیار، امریکا پابندیاں ختم کرے، امریکا کے ساتھ ممکنہ ڈیل صرف ایٹمی پروگرام تک محدود ہوگی: ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی
ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے لیے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہے، تاہم اس کے لیے امریکا کو ایران پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجید تخت روانچی کا کہنا تھا کہ امریکا کو عملی طور پر ثابت کرنا ہوگا کہ وہ معاہدے کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افزودہ یورینیم کو منجمد کرنے پر آمادگی ایران کے مثبت اور تعمیری رویے کا مظہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنے سے متعلق بات کرنا قبل از وقت ہے، اور امریکا کے ساتھ ممکنہ ڈیل صرف ایٹمی پروگرام تک محدود ہوگی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے کی بحالی خطے کی سکیورٹی اور عالمی توانائی منڈی پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔
🇮🇷 🇺🇸 🚨 Majid Takht-Ravanchi, Iran's deputy foreign minister:
1- #Iran is ready to consider compromises to reach a nuclear deal with the US if the Americans are willing to discuss lifting sanctions.
2- Issue of zero enrichment is not an issue anymore and as far as Iran is… pic.twitter.com/csNHWPYtZV
— ToniMrad (@murat_toni) February 15, 2026