اسلام آباد کی اہم شاہراہیں بند،یوم القدس کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

یوم القدس کے موقع پر اسلام آباد کی اہم شاہراہیں بند کی گئی سڑکوں پر کنٹینرز
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسلام آباد کی اہم شاہراہیں بند،یوم القدس کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریلیوں کے پیش نظر شہر کی کئی اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم القدس کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم القدس روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد میں نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

ریلیوں کے پیش نظر اسلام آباد کی اہم شاہراہیں بند جن میں سے کئی اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد اور تمام ڈی آئی جیز سمیت سینئر پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود ہیں اور سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

پولیس گاڑی کے قریب لکی مروت میں آئی ای ڈی دھماکہ کے بعد کا منظر
لکی مروت میں آئی ای ڈی دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید

اس کے علاوہ اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔ خاص طور پر گندم گودام، ایران ایونیو، روات ٹی کراس اور بہارہ کہو کے علاقوں میں گاڑیوں کی کڑی تلاشی لی جا رہی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کی سہولت اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ریڈ زون جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے جبکہ دیگر داخلی راستے بند ہیں۔

اسی طرح ایران ایونیو آنے اور جانے والے تمام راستے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں جبکہ چاند تارہ فلائی اوور سے سرینا چوک تک سڑک ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

آبپارہ اور اس کے گرد و نواح میں بھی کئی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ سہروردی روڈ آبپارہ آنے اور جانے کے لیے مکمل طور پر بند ہے جبکہ اردوان فلائی اوور سے جناح ایونیو، کلثوم پلازہ چوک اور فضل حق روڈ تک آمد و رفت معطل ہے۔

اسی طرح حاجی کیمپ چوک سے اسلام آباد چوک تک سڑک بند ہے جبکہ گندم گودام سے فقیر ایپی روڈ اور آئی ایٹ سے آئی جے پی ڈبل روڈ تک ٹریفک محدود کر دی گئی ہے۔ راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک تک کلب روڈ کو سنگل سائیڈ سے بند رکھا گیا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہاسلام آباد کی اہم شاہراہیں بند ہونے کے باعث غیر ضروری سفر سے گریز کریں، متبادل راستوں کا انتخاب کریں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]