خیبر پختونخوا میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 11 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

خیبر پختونخوا میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 11 دہشت گرد ہلاک، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد: آئی ایس پی آر


اسلام آباد : انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 8 جنوری کو کی گئیں اور ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے، جو ریاست کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ گروہ ہیں۔

بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے نتیجے میں چھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

اسی روز ضلع کرم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہو رہا تھا۔

بھارت میں سیکیورٹی خدشات: بنگلہ دیش کے تین سفارتی مشنز کے ویزا سیکشن عارضی طور پر بند
بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیش کے سفارتی مشنز کے ویزا سیکشن عارضی طور پر بند، امورِ خارجہ کے مشیر توحید حسین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔

فوجی ترجمان نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے بعد علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں اور ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری رہے گی۔

وزیراعظم اور صدر کی سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کامیاب کارروائیوں پر مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رکھی جائے گی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پولیس ملک دشمن عناصر کے خلاف صفِ اول میں کھڑی ہیں اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فورسز کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]