اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مہمان سربراہ کا پرتپاک استقبال کیا
اسلام آباد(رئیس الاخبار) :— وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آمد پر صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مہمان سربراہ کا پرتپاک استقبال کیا۔
استقبالیہ موقع پر خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وفاقی وزیر توانائی مصدق ملک سمیت متعدد وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام موجود تھے۔
وزیراعظم ہاؤس میں پروقار تقریب اور گارڈ آف آنر
شاہ عبداللہ دوم جب وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے تو ان کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔
دو طرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات
وزیرِ اعظم ہاؤس میں شاہ عبداللہ دوم کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہوگی جبکہ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی طے ہیں، جن میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سیکیورٹی اور ثقافتی تعاون کے پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔
شاہ عبداللہ دوم پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے: سرکاری اعلامیہ
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق، شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو نئی قوت دے گا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط کے فروغ میں بھی مدد ملے گی اور مستقبل میں مشترکہ ترقیاتی منصوبوں اور تعاون کے نئے راستے کھلیں گے۔
His Majesty King Abdullah II of Jordan arrived in Pakistan on first official visit in 21 years. PAF JF-17s escorted the royal aircraft as it entered Pakistani airspace. President Asif Ali Zardari and PM Muhammad Shehbaz Sharif received the King at Nur Khan Airbase. pic.twitter.com/FE2pnjJJnm
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) November 15, 2025










