ترکیہ طیارہ حادثہ میں لیبیا کے آرمی چیف سمیت اعلیٰ فوجی قیادت جاں بحق، تین روزہ قومی سوگ کا اعلان
لیبیا کی اعلیٰ عسکری قیادت ایک المناک فضائی حادثے کا شکار ہو گئی، جہاں ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے قریب ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ حادثہ میں لیبیا کے آرمی چیف اور چیف آف اسٹاف لیفٹننٹ جنرل محمد علی احمد الحداد سمیت بری فوج کے دیگر اہم افسران جاں بحق ہو گئے۔
عالمی اور ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے نے انقرہ ایئرپورٹ سے رات 8 بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری، تاہم پرواز کے تقریباً 40 منٹ بعد طیارے کا فضائی کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ بعد ازاں 8 بج کر 52 منٹ پر طیارے کی جانب سے مے ڈے کال دی گئی، جس کے بعد پائلٹ نے ہنگامی طور پر واپس انقرہ ایئرپورٹ جانے کی کوشش کی۔
ترک حکام کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ انقرہ کے نواحی ایک گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام اہم عسکری شخصیات موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں شامل افراد:
لیفٹننٹ جنرل محمد علی احمد الحداد (چیف آف اسٹاف / آرمی چیف)
بری فوج کے چیف آف اسٹاف الفتوری غریبل
فوجی صنعتوں کے ڈائریکٹر محمود القتیوی
چیف آف اسٹاف کے مشیر محمد الاساوی دیاب
چیف آف اسٹاف کے فوٹوگرافر محمد عمر احمد محجوب
ترک وزیر داخلہ کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر طیارے کا ملبہ اور تمام لاشیں برآمد کر لیں۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ابتدائی رپورٹس میں حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی قرار دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب لیبیا کے وزیراعظم نے اس واقعے کو ملک کے لیے “ایک ناقابلِ تلافی نقصان” قرار دیتے ہوئے تحقیقات کے لیے ہنگامی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹننٹ جنرل محمد علی احمد الحداد لیبیا کو عسکری اور سیاسی طور پر متحد کرنے کی کوششوں میں مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔ طیارہ حادثہ میں لیبیا کے آرمی چیف کی ہلاکت کو ماہرین لیبیا کی پہلے سے نازک سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں، جس کے اثرات آئندہ دنوں میں مزید واضح ہو سکتے ہیں۔
Ankara’nın Haymana ilçesinde, Libya Genelkurmay Başkanı Muhammed Ali Ahmed Al-Haddad’ı ve ekibini taşıyan uçağın enkazına ulaşıldı.
▪️Libya Başbakanı Dibeybe, Libya Genelkurmay Başkanı ve beraberindeki heyetin hayatını kaybettiğini açıkladı.
▪️Adalet Bakanı Yılmaz Tunç, konuyla… pic.twitter.com/Qg5oTHGUlf
— LOBİ (@lobihaber) December 23, 2025